Tabassum

Add To collaction

حق میں بہتر

*حق میں بہتر۔۔۔۔۔*

ہَم سب کی بہت ساری خواہشات ہوتی ہیں ، کافی ایسی خواہشات ہوتی ہیں جو ہم کبھی کسی سے شیئر نہیں کرسکتے ، مگر وہ التجائیں وہ دعائیں ہَم صرف اپنے رب تعالیٰ سے مانگ سکتے ہیں
جب بھی ہَم دعا مانگتے ہیں یا کوئی دعا دیتا ہے تو اکثر لوگ کہتے ہیں کے حق میں بہتر ہو تو مل جائے
میں بھی ایک دعا ایک آرزو اپنے دِل میں چھپائے یہی دعا کرتا تھا کے یا اللہ اگر حق میں بہتر ہو تو عطا کر دے  پِھر ایک بار ایک محفل سننے جانے کا اتفاق ہوا ، وہاں ایک مفتی صاحب بیان دے رہے تھے ، انکی ایک بات نے مجھے جھنجھوڑ دیا ، انہوں نے کہا " ہَم دعا مانگتے تو ہیں ، مگر شاید اس یقین سے نہیں ، اور کچھ چیزیں حق میں بہتر نا ہوں ، اور چاہیے ہوں ، تو کون عطا کر سکتا ہے ؟ وہ رب ہی عطا کرسکتا ہے ، کیوں کے اگر حق میں بہتر نہیں تو وہ دونوں جہانوں کا ملک تو اسے حق میں بہتر کرنے پر بھی قادر ہے، ناممکن تو ہمارے لیے ہے ہمارے رب کے لیے تو بس ایک کن ہے "
اس دن واقعی مجھے احساس ہوا ، کے میری ماں میرا دنیاوی سب سے قریب اور عظیم رشتہ جب میری ماں میری خواہشات کو اپنی استطاعت کے ساتھ پوری کرتی ، جتنا میری ماں سے ہوسکی ، جو رب تعالیٰ 70 ماؤں سے زیادہ چاہتا ہے ، کیا وہ ہمارے لیے حق میں بہتر نہیں کرسکتا ؟ ایک رب ہی تو ہے جو ہمیں وہ سب دے سکتا ہے ، جو ہمیں چاہیے ، ایک رب ہی تو ہے جو اپنے بندے سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے ، ایک رب ہی تو ہے جس سے ہَم بےحساب مانگ سکتے ہیں ، اور وہ پچھلی عطا کی ہوئی نعمت کو جتاتا نہیں ہے . ایک رب ہی تو ہے جو کبھی اپنے بندے کو دیتے وقت نا تو اس کا رتبہ ، نا حُسْن ، نا مقام دیکھتا ہے . وہ تو مجھ سے غریب اور گنہگار کو بھی نوازتا ہے . تو کیوں نا میں اسی رب سے مانگوں ، اسی رب کو اپنی دعائیں ، اپنی چاہت بتاؤں . کیوں نا رب کو کہوں کے یا اللہ جب تو نے دِل میں کسی چیز کی چاہت دی ہے تو اسے میرے حق میں بہتر بھی کردے، تو ہے جو بندے کی سن سکتا ہے اسے عطا کرسکتا ہے ، اور کبھی جتاتا بھی نہیں
اللہ پاک میری آپ کی اور ہَم سب کی تمام دعاؤں کو خیر کے ساتھ جلد اپنی بارگاہ میں قبول کریں۔۔۔۔

 آمین ثمہ آمین

   8
3 Comments

Arshi khan

06-Sep-2022 09:46 PM

Bahut khoob💓💓

Reply

Simran Bhagat

31-Aug-2022 08:00 PM

بہت عمده آپی 🥰🥰

Reply

Raziya bano

31-Aug-2022 01:12 PM

V nice

Reply