Tabassum

Add To collaction

نا محرم

کیا بخشے جایئں گے ہم ۔۔۔🥲

ہر نماز میں نا محرم کو مانگنے والے ؟؟

☘️🌷عدالت سے انصاف کیا مانگیں ؟ جب کہ ہم نے خود ہی اپنے آپ کو اور اپنے معاشرہ کو موت کے منہ میں ڈھکیلا ہوا ہے 🌷☘️

بناو سنگھار اور غیر شرعی لباس کو فیشن کا نام دیکر دنیا والوں کی نگاہوں میں اپنے جسم کا تماشہ بنایا جائےگا تو وہی سب ہوگا جو آج ہورہاہے ...

خدا را ! اپنے بچوں اور بچیوں کو ایسے کپڑے نہ پہنائیں  جو ان کے جسم کی نمائش کرتے ہوں  ورنہ نتیجے کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے ...

👌👍 ڈھیلا ڈھالا اسلامی لباس اور سر پر اسکاف صنف نازک (عورت) کو صرف عزت اور احترام بخشتاہی نہیں بلکہ  ان کی عزت وآبرو کی حفاظت بھی کرتاہے...👌👌👌

👇👇👇

👈  بے حیائی اور فحاشی کا دور ہے۔۔۔

👈  اسمارٹ فون کی وجہ سے ہر شخص نفس امّارہ کا شکار اور ہوس کا پوجاری بن چکا ہے ...

👈 غیر محرم تو کیا اب تو  محرم مردوں کے ذہنی خیالات بھی پاکیزہ نہیں ہیں... یعنی غیر تو  کیا اپنوں پر بھی بھروسہ کرنا مشکل ہے...

*اس لے صرف "رابعہ اورچترا کو انصاف دو" کہنا کافی نہیں ہے...بلکہ*  

١)). اسمارٹ فون کے بے ضرورت استعمال سے پرہیز کی جیے...

٢)).  براہ راست ہو  یا ٹی وی، کمپیوٹر  یا پھر فون وغیرہ پر ناچ گانوں کے یا ہنسی مذاق کے شارٹ ویڈیوز وغیرہ دیکھنا بند کردیجیے...

٣)). سناپ شارٹ ایپ,  موج ایپ, ٹکا ٹک یا اس جیسے اور کوئی بھی ایپ  اپنے فون میں ہرگز نہ رکھیں...


٤)). اپنے فوٹوز اور ویڈیوز بنانا اور اسٹیٹس پر رکھنا  یا سوشل میڈٰیا کے ذریعہ دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا بھی بند کردیجیے...

٤)). عورتیں اور لڑکیاں اپنا حسن غیر محرموں کو دکھانا بند کردیں...

٥)). عورتیں مکمل پردہ کا اہتمام کریں، 

۶))۔ مرد ہو یا عورت کسی بھی غیر محرم کے چہرے پر نظر ڈال کر بات نہ کریں...

۷)). چھوٹی بچیوں کو بھی بَنا سنوار کر باہر مت نکالیں...

۸)). اپنی بچیوں یا خوب صورت بچوں کو تھوڑی دیر کے لیے بھی کسی غیر مرد کے ساتھ تنہا مت چھوڑیں...

٨)). چھوٹے بچوں اور بچیوں کو اتنا میک اپ بھی نہ کریں جو غیر محرم تو کیا محرم مَردوں کے دلوں میں بھی خواہشات کو جگادے...

٩)). چھوٹے بچوں اور بچیوں کے فوٹوز یا ویڈیوز؛ نا تو اسٹیٹس پر رکھیں اور نہ سوشل میڈٰیا پر پھیلائیں...

١٠)) پہلی کلاس سے یا پھر کم از کم ١٠ سال کی عمر ہوجانے کے بعد سے مخلوط تعلیم (Co- Education)  ہر گز نہ دیں ... کیوں کہ Co-Ed تعلیم بھی جذبات کو بھڑکانے اور گناہ کروانے کا ایک بہت بڑا سبب ہے ...

👈 😭  اگر یہ سب کام نہیں کریں گے تو پتا نہیں کب ؟ کون ؟ کس طرح ؟ اور کس کی  ہوس کا شکار ہوجاے...

 😭 یہ تو دو، چار  بیٹیوں کے واقعات ہیں جو ان کے مرجانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر  گشت کررہے ہیں . ورنہ تو اس کے علاوہ نہ جانے کتنی "رابیہ سیفی" اورکتنی"چترا" ہوں گی جو جان پہچان کے افراد سے  چھیڑ خانی کا شکار ہورہی ہوں گی...

👈👏👏  حالات کے بگڑنے پر  تو اصلاح کی پکار سب ہی لگاتے ہیں مگر سمجھ داری اس میں ہے کہ حالات کو بگڑنےہی نہ دیا جائے... اور کم سے کم ہم تو بگڑےہوے حالات کے حصہ دار نہ ہوں...

☘️🌷 اسلام کی کچھ اہم تعلیمات ہیں کہ۔۔۔۔

(١). اللہ ؛ آنکھوں سے ہونے والی اور دلوں میں پلنے والی  سب باتوں کو خوب جانتا ہے۔۔۔

(٢)  ظاہری اور باطنی تمام گناہوں کو ترک کر دو۔۔ 

(٣)  اپنی نگاہیں جھکائے رکھو۔۔۔۔


(٤) عورتیں زمانۂ جاہلیت کی طرح بن سنور کر باہر نہ نکلیں۔۔۔ 

(٥) عورتیں اپنے چہروں پر چادر 
ڈالیاں کریں۔۔۔ ( چہرے کو چھپائیں) ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ دل کے بیمار لوگ چھیڑ چھاڑ کر تکلیف پہنچا بیٹھیں...

(٦) کسی مرد سے نرم اور لچک دار آواز میں بات نہ کریں... 

(٧) سب سے کہا کہ : زنا کے قریب بھی مت جاؤ ...

(٨) زنا کرنے والے غیر شادی شدہ مرد اور عورت کو کوڑے مارو، اور شادی شدہ مرد اور عورت کو  پتھروں سے مار مار کر ختم کردو...

(٩) عورتیں کسی غیر محرم اندھے مرد کو بھی نہ دیکھیں...

(١٠) غیر محرم کے ساتھ تنہائی میں ہرگز نہ بیٹھیں...

(١١) میوزک اور گانے باجے کا عام ہوجانا قیامت کی علامتوں میں سے ہے...

(١٢) جس قوم میں ناچنا گانا عام ہوجائے ان کے چہںروں کو مسخ کردیا جائے گا...

(١٣) وقت پر شادی کردی جائے اگر شادی میں تاخیر ہوگی اور نوجوان لڑکے لڑکیاں زنا میں مبتلا ہوجائیں گے تو اس کا ذمہ ماں باپ پر ہوگا....

👌👍 ان سب تعلیمات پر عمل  کیا جائے گا تو کسی کے لیے " انصاف دو" کہنے جیسے حالات پیش ہی نہیں آئیں گے،.... ان شاء اللہ تعالٰی 

👈 یاد رکھیں جب تک بے حیائی کے تمام راستوں کو بند نہیں کریں گے تو گناہ ہوتے رہیں گے .... اور پھر "انصاف دو"  "انصاف دو" کی آوازیں صرف ایک گونج بن کر کہیں دور گم ہوجائیں گی....

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نہ محرم مرد عورت سے کبھی بھی محبت نہیں کرتا وہ بس سالن کی طرح عورت کو چھکتا ہے اگر پسند آجائے تو کھالیتا ہے اگر نا آئے تو کسی دوسرے مرد کے لیے چھوڑ دیتا ہے 
عورت کی پوری زندگی کھا پی کر آخر میں کہتا ہے مجبوری ہے تم سے شادی نہہں کر سکتا ---!!
عورت بھی پھر مرد کو خالی ہاتھ نہیں جانے دیتی وہ بھی اس کی بیٹی کے لیے تحفہ دے دیتی یے 
یعنی اپنے چہرے کی زردی خاموشی اذیت درد کرب اور نم آنکھیں تاکہ مرد جان سکے عورت کیا ہوتی ہے 
اور جب مرد عورت کو بیٹی کے روپ میں جان لیتا ہے تب وہ خوفزدہ ہوجاتا ہے
کیونکہ اسے کبھی رب کی بات اور کبھی وہ عورت یاد آجاتی ہے کہ دنیا میں ہر چیز مکافات عمل ہے.💔
...........

*(نا محرم سے محبت ایک خلافِ شریعت عمل ہے)*

یہ محبت بہت سی باتوں ملاقاتوں وعدوں قسموں کا مجموعہ ہے، 
تب جا کر ایک دوسرے کی عادت پڑ جاتی ہے، ایک دم سے پہلی ملاقات سے کسی کا کسی کے بغیر جینا دشوار نہیں ہوتا، ناجائز ملاقاتیں، 
گھنٹوں باتوں، ہفتوں مہینوں کہ بعد ہی عادت ڈھلتی ہے کسی کی، 
جو بلکل جائز نہیں۔۔۔
کوئی لاکھ کہے کہ میرا دل صاف ہے
سراسر جھوٹ ہے۔۔۔۔۔
*نفس اور شیطان نے اس کا یہ عمل اسے ٹھیک اور خوبصورت بنا کر جائز قرار دیا ہوتا ہے*
کیونکہ اللہﷻ نے مرد اور عورت کہ درمیان جو محبت پیدا کر رکھی ہے 
وہ شہوت کہ بنا پر ہے، 
ورنہ اس مادے کے بغیر نا محرم میں محبت کا عمل نا ممکن ہے، 
*کبھی سنا ہے کہ فرشتے کو عشق ہو گیا........؟*
کبھی نہیں ! کیونکہ وہ نفس سے پاک مخلوق ہے اللہ کی، 
اللہﷻ نے کبھی بھی محبت کو جائز نہیں کہا، ہاں پسند کرنے کا کہا ہے، 
*دو دو تین تین سے کیوں نکاح کا بولا گیا۔۔۔۔۔۔؟*
کیونکہ انسان کی حرص بہت ہے 
اس لئے ایک نہیں تو دو تین یا چار سے نکاح کرو، 
جو کہتا ہے کہ اللہ نے محبت جائز کی ہے تو وہ اللہﷻ پر جھوٹ اور بہتان باندھ رہا ہے، 
چھپے ہوئے دوست رب باری تعالٰی کو بہت ناپسند ہیں، 
*فَانْكِحُوْهُنَّ بِاِذْنِ اَهْلِهِنَّ وَاٰتُوْهُنَّ اُجُوْرَهُنَّ بِالْمَعْـرُوْفِ مُحْصَنَاتٍ غَيْـرَ مُسَافِحَاتٍ وَّلَا مُتَّخِذَاتِ اَخْدَان۔*
ترجمہ:
*۔۔۔۔۔۔ نکاح کر لو اور دستور کے موافق ان کے مہر دے دو لیکن یہ کہ وہ نکاح میں آنے والیاں ہوں، آزاد شہوت رانیاں کرنے والیاں نہ ہوں اور نہ چھپی یاری کرنے والیاں۔۔۔*
شریعت نے تو بالغ سگے بہن بھائی کو جڑ کر بیٹھنے سے منع کیا ہے، 
ایک باپ سگی بیٹی کو سر پر بوسہ دے سکتا ہے بس، 
ہم علماء اکرام سے تو پوچھیں کہ 
اسلام ہم سے کیا کہتا ہے کیا نہیں۔۔؟
ایک ناجائز رشتے پر ہم اللہﷻ پر بھی جھوٹ باندھ دیتے ہیں، 
*اگر نفسی خواہشات نہ ہوتی تو ہم فرشتے ہوتے،*
ہم کو غرض ہی نہ ہوتی کسی سے، محبت جذبات تو دور کی بات، 
اور یہ ناجائز اور سیانی محبت کسی خوبصورت مالدار لڑکی کو کسی سِگنَل پر بیٹھے فقیر سے بھی نہیں ہوتی، کسی اندھے لنگڑے سے نہیں ہوتی کمبخت، 
محبت ایک نفسانی شہوات کا نام ہے بس، 
قرآن کہتا ہے!
قیامت کے دن بیوی شوہر سے بھاگے گی، باپ بیٹے سے بہن بھائی سے۔۔۔۔
اگر ایمان بچانا ہے ،تو حق کو حق  سے پیش کریں، اگر علم نہیں ہے 
تو اللہﷻ پر جھوٹ نہ باندھیں،،، 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*💞اگر محبت سچچ ہوتی تو وہ کبھی آپکو نہ چھوڑتا 💫*

✍قرآن پاک میں مرد اور عورت کی دوستی کا ذکر کہیں بھی نہیں ہے 🙂
اس متعلق اللہ پاک نے فرمایا ہے : "اور جو تمھیں پسند ہو ، اس کے ساتھ نکاح کرو" ❤
جو تم سے محبت کرے گا وہ تم سے نکاح کرے گا ✨✍
اور کسی نا محرم کے لئے کبھی دل میں جزبات نہ رکھنا 🥀
اور جو رب کی رضا میں راضی ہوا اس کے لئے انعام ہے 💛
اپنے جزبات اس شخص کے لئے بچا کر رکھیں جو واقعی آپ سے محبت کرے گا 🙂💕
✍مجبوری کے نام پر چھوڑنے والوں کے لئے رونا چھوڑدیں ✍
کیوں کہ اگر اس کو واقعی تم سے محبت ہوتی تو وہ کبھی تم کو نہ چھوڑتا 💫
خدارا اپنی قدر کریں 🙏❤

   10
5 Comments

Arshi khan

06-Sep-2022 09:38 PM

بہت عمده👍👍

Reply

Gunjan Kamal

04-Sep-2022 11:54 AM

👏👌

Reply

Sona shayari

02-Sep-2022 11:21 AM

ماشاءاللہ ماشاءاللہ❤️❤️❤️

Reply