09-Sep-2022 غیر عنوان -
میرا رضا میرا رضا
•°•°•°•
کلام و آواز۔ توصیف رضا رضوی
👇👇
https://youtu.be/E-ZgFTISmRo
❣️❣️❣️❣️❣️
ہر قلب کا ارمان ہے میرا رضا میرا رضا
اہلِ سنن کی شان ہے میرا رضا میرا رضا
جو دولتِ عشقِ رسولِ پاک بانٹے رات دن
ایسا ہی اِک دھنوان ہے میرا رضا میرا رضا
تقویٰ طہارت کا فلک، اخلاق کا شمس و قمر
اور عشق کا سلطان ہے میرا رضا میرا رضا
حقّ و صداقت کے سُہانے پھولوں سے دامن ہے پُر
اِک بے بدل گلدان ہے میرا رضا میرا رضا
اہلِ ہنر کہتے ہیں جس کو معجزہ سرکار کا
وہ رحمتِ رحمان ہے میرا رضا میرا رضا
مردہ دِلوں کو بھی حیاتِ نو عطا کرتا ہے جو
وہ غوث کا فیضان ہے میرا رضا میرا رضا
جِس کے قلم کو دیکھ کر حیراں ہیں علمائے عرب
وہ شانِ ہندوستان ہے میرا رضا میرا رضا
ہیں جِس کے فنِّ نعت پَر حیران شعرائے زماں
وہ ہند کا حسان ہے میرا رضا میرا رضا
آقا کا جو گستاخ ہے ، کرنے کو اس کا سر قلم
سینہ سپر ہر آن ہے میرا رضا میرا رضا
اے عاشقو! نعرے رضا خاں کے لگاؤ جھوم کر
ایمان کی پہچان ہے میرا رضا میرا رضا
سب سے بڑا عاصی ہوں میں معلوم ہے لیکن، مِری
بخشش کا اِک سامان ہے میرا رضا میرا رضا
بس اِک مہینے میں کِیا قرآن سارا جِس نے یاد
وہ حافظِ قرآن ہے میرا رضا میرا رضا
دل میں رضا، لب پر رضا، کاغذ، قلم، سب پر رضا
توصیفؔ! میری جان ہے میرا رضا میرا رضا
•°•°•°•°•°•°•°•°•
✍️از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926