10-Sep-2022 لیکھنی کی نظم
منقبت درشان شھداۓ کربلا
سجدے میں زیر سایۓ تلوار کون ہے
پیارے حسین جیسا وفادار کون ہے
ہے طفل شیر خوار میں وصف قلندری
باطل کو جو مٹادیا جرار کون ہے
پرچم جھکا نہیں ہے ہے بازو کٹا ہوا
شبیر سا جہاں میں علمدار کون ہے
رنگے ہوۓ ہیں ہاتھ تیرے اہلبیت سے
تم سے بڑا یزید گنہگار کون ہے
خوشیاں منا رہے ہیں جو وہ سب یزید ہیں
بے گھر ستم زدہ کا مددگار کون ہے
تاشے بجانے والو ہے کیسا تمہارا غم
تم میں غم حسین سے سرشار کون ہے
نام حسین سے ہی تو زندہ ہے زندگی
لا تشعرون کا سہی حقدار کون ہے
ثروت میں اہلبیت کا ادنیٰ غلام ہوں
زندہ میرے حسین ہیں نادار کون ہے
ثروت دولتپوری کٹیہار بہار
Seyad faizul murad
10-Sep-2022 05:21 PM
واااہ واااہ بہت خوب
Reply