Naseem minai

Add To collaction

سرکار




Naseem minai

Naat

نعت
ذکر  سرکار  کا  کیجیے  روز و شب برملا کیجئے

جس کا اللہ ہو مدح خواں
 اسکی تعریف کیا کیجئے

جن میں آئے خیال نبی ﷺ
وہ نمازیں پڑھا کیجئے

کیا حضورؐ آپ کے مثل ہیں
آپ ہی  فیصلا  کیجئے

المدد  المدد یا نبی ﷺ
یہ وظیفہ پڑھا کیجئے

جو گھٹاتے ہیں شان نبیؐ
ان سے بچ کر رہا کیجیے

بخشوائیں گے بے شک حضورؐ
اعتراف  خطا  کیجئے

دید آقاﷺ میسر کہاں
یاد  پر  اکتفا  کیجیے

اس نسیمؔ حزیں پر حضورﷺ
لطف کی انتہا کیجئے

نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور

   8
1 Comments

Seyad faizul murad

13-Sep-2022 09:19 AM

واااہ ماشاءاللہ

Reply