13-Sep-2022-تحریری مقابلہ :" حرفِ چراغ "
"حرفِ چراغ "
از اقراء عزیز
پہلے میری زندگی بہت مختلف تھی۔
جیسے کہ اس نظم میں کسی کی اندھیر زندگی میں چراغ جلانے سے روشنی ویسے ہی برقرار ہے۔ اسی طرح میری نظر میں تو میں اب بھی وہی ہوں۔ مگر اب اس دنیا کے لیے میں وہ حرف ہوں جس کی روشنی ماند ضرور پڑ گئی ہے۔ مگر جو دنیا کے ان خوش رنگ لوگوں کی بھیڑ میں اب بھی منفرد نظر آتا ہے۔ مگر ان کی نظر اور میری نظر میں کیا فرق ہے؟ بس یہی اس بات کا فرق ہے۔
کیونکہ جب میں مکمل طور پہ اس دنیا سے جُڑی ہوئی تھی۔ تب دنیا اور لوگوں کی نظر میں۔۔ میں ایک ٹمٹماتا ہوا چراغ تھی۔
لیکن جب میں نے دنیا کی اس بھیڑ کو چھوڑ کر اپنے رب سے جُڑنے کا فیصلہ کیا۔ تب سے میں اس دنیا کے لیے وہ اندھیرا حرف ہوں جو دنیا کی نظر میں ایک بجھا ہوا چراغ ہے۔
مگر میرے لیے صحیح معنوں میں, میں اب ایک جلتا ہوا چراغ بن چکی ہوں۔ کیونکہ اب میں اپنے رب سے جُڑی ہوئی ہوں۔ اور اس رشتے کے لیے مجھے دنیا کی اس بھیڑ کو چھوڑنا پڑے تو یہی ٹھیک ہے۔ میں وہی چراغ ہوں جو اس دنیا میں بجھ جانے کے بعد بھی اپنے رب کی نظر میں ایک حرفِ چراغ ہوگا!
Syeda Sadia Fateh
14-Sep-2022 01:27 PM
بہت خوب صورت تحریر 🌷🌷
Reply
Maria akram khan
14-Sep-2022 12:03 AM
بہت عمدہ اور دل کو چھو لینے والی تحریر ۔💜💜
Reply
Arshik
13-Sep-2022 11:04 PM
ماشاءاللہ ماشاءاللہ❤️بہت ہی دلچسپ اور شاندار لکھا گیا ہے بہت خوبصورت👌👌👌
Reply