Naseem minai

Add To collaction

مۓ حب




Naseem minai
Naat

نعت

مۓ حب نبیﷺ کا جام چلے
ہاں چلے اور صبح شام چلے

در‌آقا پہ اہل عشق و کو یقیں
نامراد آئے شاد کام چلے

دے سہارا اگر نہ عشق نبیﷺ
کیسے یہ زیست کا نظام چلے

کہہ دو ہر زائر مدینہ سے
سر جھکا کر بہ احترام چلے

مٹ گئے جو نبیﷺ کی الفت میں
 داستاں کر کے وہ تمام چلے

راہ سنت پہ مطمئن ہوکر
کیوں ہر ایک خاص و عام چلے

 سارا عالم ہے محو یاد رسولﷺ
گردش وقت ست گام چلے

لب پہ آتے ہی جانب طیبہ
خود درو دیں چلیں سلام چلے

حکم آقا منتظر ہے نسیمؔ
وہ بلائیں تو یہ غلام چلے


نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور

   8
2 Comments

Seyad faizul murad

14-Sep-2022 09:44 AM

ماشاءاللہ بہت خوب

Reply

Maria akram khan

13-Sep-2022 11:55 PM

MASHA ALLAH ❤️❤️

Reply