حقیقت
میں کوئی خواب نہیں روبرو حقیقت ہوں
میں ماں بہن کی شکل خوشنما عقیدت ہوں
تم میرے نام کو دنیا میں نہ بدنام کرو
میں رابعہ تھی کبھی میرا احترام کرو
فریب گردش دوراں کی میں ستائی ہوں
ہمیشہ طنز اور طعنوں کی چوٹ کھائی ہوں
میرے وجود کی مٹی کو بھی سلام کرو
میں رابعہ تھی کبھی میرا احترام کرو
میں ماں بہن بھی بہو بیٹی ساس خالہ ہوں
شمع محفل ہوں تیرے گھر کا میں اجالا ہوں
جو جل گئی تو اجالے ہی اجالے ہوں گے
بجھی تو بکھرے ہوئے دھند کے جالے ہونگے
خدارا یوں میری عزت کو نہ نیلام کرو
میں رابعہ تھی کبھی میرا احترام کرو
میں مانتی ہوں کہ نقصان عقل ہے مجھ میں
مزید یہ کہ شیطاں کا دخل ہے مجھ میں
جہل غرور ہے شوخی کی شکل ہے مجھ میں
فکر آزادی ہے گستاخ جدل ہے مجھ میں
کوئی پیغام نصیحت بھی میرے نام کرو
میں رابعہ تھی کبھی میرا احترام کرو
یہ مدارس کہ مساجد ہوں فقط تیرے ہیں
اجتماعات وجہاد سب میں تیرے پھیرے ہیں
مجھکو تعلیم سے اور دین سے جو دوری ہے
مرد مومن کی نظامت بہت ادھوری ہے
میری تعلیم کا معقول انتظام کرو
میں رابعہ تھی کبھی میرا احترام کرو
وقت کے ساتھ جو بے دینی مجھ میں آئی ہے
بد زبانی نہ کہو ۔۔یہ تیری دہائی ہے
پہلا مکتب ہے جو بچے کا وہ مکتب نہ گئی
خود کی خاطر کوئی تعلیم ادھوری نہ رہی
سبھی طرح کی کمائی جو گھر میں لاتے ہو
دیکھ کر اسکے اثر مجھ پہ منہ چڑھاتے ہو
حرام لقمہ حلق سے جو اتر جائے گا
بعد مدت کے صحیح اپنا رنگ دکھائے گا
مجھی کو صرف نہ تم مورد الزام کرو
میں رابعہ تھی کبھی میرا احترام کرو
مجھکو تعلیم دو اور تربیت کرو میری
بہشت بنکے دکھادوں گی میں بھائی تیری
باپ شوہر کہ بڑا بھائی بڑا بیٹا ہو
سب ہیں مجرم میرا کردار اگر کھوٹا ہو
جو دیندار میں خود نہیں بن پاؤں گی
لیکے تم کو بھی جہنم میں ساتھ جاؤں گی
میں ہوں جنت کا ٹکٹ مجھ سے بشارت ہے جڑی
سرخرو ہونگے جو ہیں ایک بھی لڑکی کے ولی
شرط ہے میری تربیت کا التزام کرو
میں رابعہ تھی کبھی میرا احترام کرو......... 🌹🌹🌹دوستو...!!!چلتے، چلتے ہمیشہ کی طرح وہ ہی ایک آخری با
Simran Bhagat
21-Sep-2022 01:31 PM
ماشاءاللہ ماشاءاللہ❤️
Reply
आँचल सोनी 'हिया'
20-Sep-2022 07:53 PM
Bhut khoob 💐👍
Reply
Alfia alima
20-Sep-2022 12:59 PM
Bahut khoob 👌👌
Reply