Naseem minai
Gazal
غزل
ہم نے معراج محبت دیکھ لی
اے جنوں تیری بدولت دیکھ لی
بکتی اس دنیا میں عزت دیکھ لی
جو نہ دیکھی تھی وہ حالت دیکھ لی
جب کبھی آیا ہمیں اپنا خیال
مسکرا کر اپنی حالت دیکھ لی
کھلتے ہیں بس ایک تبسم کے لیے
ہم نے پھولوں کی حقیقت دیکھ لی
اشک ہیں آنکھوں میں ہونٹوں پر ہنسی
غم میں بھی شامل مسرت دیکھ لی
دامن ہستی بھی ہے اب تار تار
انتہائے جوش وحشت دیکھ لی
رحمتیں دامن ہے پھیلائے ہوئے
عظمت اشک ندامت دیکھ لی
خواب میں شب بھر رہے وہ ہم کلام
ہم نے خلوت میں جلوت دیکھ لی
کوئی ہے سرشار کوئی تشنہ لب
ہم نے ساقی کی عنایت دیکھ لی
اللہ اللہ ان کا اندازِ خرام
ہر قدم پر اک قیامت دیکھ لی
دشمنی برحق مگر اس دور میں
دوستی کی بھی حقیقت دیکھ لی
چاہتا یہ ہے چمن کو چھوڑ دیں
باغباں کی ہم نے نیت دیکھ لی
ہم نے اس دور ہوس میں اے نسیمؔ
دیکھ لی قدر محبت دیکھ لی
نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور
Seyad faizul murad
16-Sep-2022 07:31 AM
واااااہ وااااہ کیا بات ہے
Reply
Maria akram khan
16-Sep-2022 02:59 AM
Great 👍👍❤️
Reply