Naseem minai

Add To collaction

جس سے بھی




Naseem minai
Naat
نعت

جس سے بھی عشق محمدﷺ نصیب ہوتا ہے
وہ دو جہاں میں بڑا خوش نصیب ہوتا ہے

تصورات کا عالم عجیب ہوتا ہے
مدینہ دور بھی ہو قریب ہوتا ہے

ملائکہ بھی درود و سلام پڑھتے ہیں
زمین پہ جب کہیں ذکر حبیبﷺ ہوتا ہے

میں خوش نصیبوں کو ملتا شرف غلامی کا
یہ مرتبہ کہیں سب کو نصیب ہوتا ہے

قدم قدم پہ جلاتا ہوں شمع یاد نبیﷺ
اندھیرا کفر کا جب بھی مہیب ہوتا ہے 

نسیمؔ شافع روز جزا کی مدحت میں
قلم اٹھانے سے قاصر ادیب ہوتا ہے

نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور

   7
0 Comments