Naseem minai

Add To collaction

برمحل




Naseem minai gazal

غزل

برملا، برمحل چاہیے
بات لب پر اٹل چاہیے

زندگی کے ہر موڑ پر
احتیاط آج کل چاہیے

بے عمل قافلے کے لیے
راہبر  با  عمل  چاہئے

زندگی ایک معما سہی
اس معما کا حل چاہیے

ان سے اظہار غم کے لیے
وقت، موقع  محل  چاہئے

آدمی  ہے  تغیر  پسند
روز  رد  و  بدل  چاہئے

جو اتر جائے دل میں نسیمؔ
وہ سخن، وہ غزل چاہئے

نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور

   5
0 Comments