Naseem minai

Add To collaction

مدینے میں ہیں



Naseem minai
Naat

نعت

مدینے میں ہیں آقاﷺ سلطنت کون و مکاں تک ہے
کہاں ہیں شمع روشن، روشنی دیکھو کہاں تک ہے

یہ ساری گرمیٔ محفل، یہ ساری رونق محفل
نبیﷺ کی داستاں تک بس نبیﷺ کی داستاں تک ہے 

خوشا قسمت! بفیضان  تصور دور ہو کر بھی
رسائی مجھ کو حاصل سرورﷺ کون و مکاں تک ہے

کوئی بھی ذات اقدس کا احاطہ کر نہیں سکتا
وہیں تک دیکھ سکتا ہے نظر جس کی جہاں تک ہے

گلستان جہاں میں آپ کے ہوتے ہوئے آقاﷺ
نظر کیوں بجلیوں کی بس ہمارے آشیاں تک ہے

ادھر سرکارﷺ کی مدحت میں قاصر ہے قلم اپنا
ادھر مجبور توصیف شۂ دیں میں زبان تک ہے

تصور میں بھی جھک جاتی ہے پیش گنبد خضریٰ
نظر میں احترام سرور عالمﷺ یہاں تک ہے

وہ جسمانی و روحانی سفر روشن حقیقت تھا
کہ جس کی آج بھی شاہد فلک پر کہکشاں تک ہے

نسیمؔ اب حضرت تیغؔ علیؔ سے مانگ لو سب کچھ
کہ فیضان نبیﷺ کا سلسلہ قائم یہاں تک ہے

نوٹ- حضرت تیغ علیؔ شاہ سرکانہی شریف (بہار)

نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور

   10
5 Comments

Zakirhusain Abbas Chougule

20-Sep-2022 08:42 AM

Nice

Reply

Seyad faizul murad

20-Sep-2022 07:33 AM

Bahut umda

Reply

Raziya bano

20-Sep-2022 06:03 AM

Nice

Reply