Ahmed Alvi

Add To collaction

17-Sep-2022 تازہ ترین مزاحیہ قطعات

تازہ ترین مزاحیہ قطعات 

زندگی اس کی وطن میں موت سے بدتر ہوئی
شیروانی پہن لی جس نے کفن سے ڈر گیا 
وہ غلامی سے کسی بھی طرح بچ سکتا نہیں 
بیڑیوں کے کرب سے دار و رسن سے ڈر گیا 

 اتری نہیں ہے نتھ ابھی عصمت مآب کی 
مطلب نواب جان کی قیمت نہیں لگی 
عزت مآب اس لئے ایمان دار ہیں
کیونکہ ابھی ایمان کی قیمت نہیں لگی 

اعلٰی عہدوں کے لئے ہے اعلٰی جھوٹوں کی تلاش 
جھوٹ ہے سب کی غذا اب جھوٹ ہے سب کو پسند
سچ بچارہ خوار ہے اب پوچھتا کوئی نہیں 
آج جھوٹوں کے جہاں میں جھوٹ کا ہے سر بلند 

عقل مندی کا کوئی کام تو کرلے پاگل
کون کہتا ہے کہ باغات اور جاگیر نہ دیکھ
دیکھ ہر سمت سے تو پیارے خسر کی دولت
عقد کرنا ہے تو پھر لڑکی کی تصویر نہ دیکھ 

ترازو عدل کی اک سمت کو جھکی ہے بہت 
نئے زمانے میں قانون کی ہے بدلی شکل 
دلیلوں اور ثبوتوں پہ فاتحہ پڑھ لو 
گئے زمانے کی باتیں عدالتوں میں عدل





 

   5
1 Comments

Maria akram khan

17-Sep-2022 06:32 PM

Behtreen ❤️

Reply