فرینڈ
*❣️دوست کا نعم البدل کوئی نہیں ہے۔❣️*
ہم کبھی ٹھیک سے سمجھ ہی نہیں پاۓ دوستی کا مطلب۔
ہم سمجھتے ہیں روزانہ بات کرنے والے،ساتھ کھانے پینے والے، موج مستی کرنے والے،ساتھ چلنے والے آس پاس رہنے والے سب لوگ دوست ہیں ہم ان سب کو دوست سمجھ لیتے ہیں سب ہی دوست نہیں ہوا کرتے صرف چند لوگ ہی دوستی کے معیار پر آتے ہیں۔
دوست وہ ہے جس کی موجودگی باعث سکون ہو جس کے پاس بیٹھیں چاہیے گفتگو ہو یا نا ہو اُس کی موجودگی احساس دلاۓ کہ کوٸ اپنا پاس ہے۔جب ساتھ بیٹھے ہوں تو وقت گزرنے کا احساس ہی نا ہو جس کے لفظوں میں اپنا عکس دیکھاٸ دے۔
جس کو ہم اپنی خامیاں،کمزوریاں بتاتے ہوۓ ہچکچاہٹ محسوس نا کریں۔کسی قسم کا کوئی خوف یا ڈر نا ہو جس کے سامنے ہماری ذات ایک کھلی کتاب کی مانند ہو۔جو لوگوں کی طرح جج نا کریں خاموشی سے بس سُن لیں۔جو ہماری غیر موجودگی میں ہماری عزت کے محافظ ہو خود چاہے جتنا مرضی اختلاف رکھے لیکن کسی دوسرے کو اُس کے بارے میں کوئی نیگیٹو بات کرنے کی بلکل اجازت نا دے ۔
جس کے ٹیکسٹ سے ہمارے موبائل کی سکرین کے ساتھ ساتھ ہماری آنکھوں کی چمک میں بھی اضافہ ہو جس کی آواز کانوں میں پڑتے ہی ہمارے چہرے کے خدوخال مسکراہٹ میں بدل جاۓ۔
ایک ایسا تعلق جو روح تک رسائی کا سبب بنے سب سے مختلف سب سے خوبصورت۔اگر کوئی ہے ایسا انسان تو اُسے کلوز رکھیں سنبھال کر رکھیں کسی قیمتی چیز کی طرح-اُسے اہم ہونے کا احساس دلایں ایسے ہی تعلق مضبوط ہوتے ہیں یہی رشتوں کی خوبصورتی ہے..
کہتے ہیں کہ ہمیشہ دوستی کی حفاظت کرو ...
چائے دوستی سوشل میڈیا پے ہی کیوں نہ ہو.....
کیونکہ دوستی نعمت بھی ہے اور دعا بھی .....
رشتا بھی ہے بھروسہ بھی ہے ......
پھول بھی ہے خوشبو بھی ہے .....
اُمید بھی ہےاور مسکان بھی ہے .....
ہماری دوستی شاعری کی محتاج نہیں.....
ہماری دوستی خود ایک مثال ہے...
دوست اور ستارے ایک جیسے ہوتے ہیں........
چائے کتنے ہی طویل فصلوں پر ہوں......
ان کی روشنی آپ تک پہنچتی رہتی ہے......
Simran Bhagat
21-Sep-2022 01:30 PM
بہت بہت خوبصورت لکھا ہے 🔥🔥
Reply
Alfia alima
20-Sep-2022 01:01 PM
Bahut bahut khoob 👌👌
Reply
दशला माथुर
20-Sep-2022 11:23 AM
Nice
Reply