Tabassum

Add To collaction

باپ

*ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتاب*
*پڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے*

کہتے ہیں کہ کسی گاؤ میں باپ بیٹا زمین میں کاشتکاری کر رہے تھے۔ دھوپ جب تیز ہوئی تو والد نے کہا کہ بس اج اتنا کام کافی ہے۔ دھوپ تیز ہوگئی ہے ۔چھٹی کرلیتے ہیں ۔
 والد صاحب چلے گئے واپسی پر دیکھا کہ بیٹا ابھی تک ددھوپ میں کام کر رہا ہے۔ دوبارہ بیٹے سے کہا کہ چھٹی کر لو لیکن بیٹا کام میں لگا تھا۔ والد کو غصہ ایا اور گھر سے پوتا اٹھایا اور دھوپ میں کھڑا کر دیا۔ اس پر بیٹا بھاگتا ہوا آیا اور اپنے بچے کو اٹھاکر چھاوں میں بٹھایا۔ اس پر والد نے کہا جتنی تکلیف تمھیں اپنے بیٹے پر ہوئی اتنی ہی تکلیف  مجھے تمھارے دھوپ میں کام کرنے پر ہورہی تھی۔ والد جیسا کوئی نہیں ۔ یہاں پر اپنے والد محترم کا ذکر نہ کروں تو مضمون ادھورا رہ جائے گا۔ میرےوالد صاحب گھر کے بڑے تھے اور جاب لیس تھے۔ انتہائی غربت تھی۔ مجھے میرے والد صاحب نے بہت ہی غربت میں پڑھایا۔اس وقت مستقل ذریعہ آمدن نہیں تھا ۔ ایسا بھی ہوتا تھا کہ معمول کے اخراجات پورا کرنے کے پیسے نہیں ہوتے تھے لیکن پھر بھی میرا بوجھ اٹھایا۔

  گھر چلانے کیلئے خرچہ ہوتا تھا یا نہیں مگر میرے لئے پیسے ہوتے تھے۔ 
لیکن ایسا اعلی ظرف صرف والد ہی ہوسکتا ہے کہ ابھی تک آپ نے میرے سے میری کمائی کا نہیں پوچھا۔ آج تک یہ بات نہیں کی کہ میں نے تمھیں کتنی غربت میں پڑھایا۔ اب جب خود باپ بنا ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ والد کی اپنے بچوں کیلئے کتنی محبت ہوتی ہے۔ خود بھوکا رہ کر بچوں کی خواہشات کی فکر میں رہتا ہے۔ بھوکا رہ کر کبھی ظاہر نہیں کرتا کہ میں بھوکا ہوں۔ اجکل کوئی احسان کرتا نہیں اگر کرلے تو قدو کاٹ کو دیکھ کر کرتا ہے اور مستقبل میں مع سود وصول کرتا ہے۔لیکن والد کبھی ایسا نہیں کرتا۔والد ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ اپنے بچوں کو اپنے سے کامیاب دیکھنا چاہتا ہے۔ یہی اس کی آخری ارزو ہوتی ہے۔اس لئے تو والدین کیلئے دعا قرآن مجید کا مستقل حصہ ہے۔ 
میں اپنے والدین کا بدلہ سوائے اس کے کیسے چکھا سکتا ہوں کہ ان کے لئے دعائے خیر کروں اور ان کا ہر وقت ذکر خیر کروں اور دن رات ان کی خدمت میں لگ جاوں۔اللہ تعالیٰ تمام گروپ ممبران کے والدین کو دنیا و اخرت میں بلند درجات سے نوازیں۔
 امین

   11
3 Comments

Amir

24-Sep-2022 05:10 PM

bahut khub

Reply

Gunjan Kamal

23-Sep-2022 10:25 AM

👏👌🙏🏻

Reply

Simran Bhagat

23-Sep-2022 10:23 AM

Beshak 💯💯 maa Baap to maa Baap hi hote hain na Unki Jagah Is Duniya Mein Koi Aur Kabhi Nahin Le Sakta Sahi likha hai aapane bahut Khubsurat likha hai 😟😟😟

Reply