Mirha Shahbaz

Add To collaction

02-Oct-2022 آزماٸش

ازقلم مرحاشہباز
عنوان آزماٸش
الفاظ کی تعداد 100

”غربت کی چکی میں پِسنا بڑا امتحان ہے۔ مفلسی سے بڑی کوٸی آزماٸش نہیں۔“  کوڑے سے اپنے بچے کو کھانا چُن کر کھاتے دیکھ کر وہ بولی۔
           مالدار نے سنا تو کہنے لگا ”جا بی بی، جا کر کما، بچہ پڑھا کر کچھ بنا۔ شکر کر کہ تُو، تیرا بیٹا ہاتھ پاٶں سے محتاج نہیں۔“ 
”پیسے والے ہمارے دکھ کیا جانیں۔“ وہ طنزیہ بولی۔
اور امیر باپ کے ذہن میں، چلنے سے محروم، آٸی پیڈ سے کھیلتے بیٹے کا عکس ضربیں لگانے لگا۔ وہ کرب سے بس یہی کہہ سکا ” پیسہ نہیں صحت نہ ہونا، بڑی آزماٸش ہے۔“ اور آگے بڑھ گیا۔

   15
4 Comments

Gunjan Kamal

03-Oct-2022 04:28 PM

👏👌

Reply

Asha Manhas

03-Oct-2022 01:38 PM

ماشاءاللہ❤️

Reply

Reena yadav

02-Oct-2022 09:39 PM

👍👍🌺

Reply