الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ
الصلوٰۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
دولتِ دراین ہی پیارے نبی کا نام ہے
جس سے حاصل ہو خوشی پیارے نبی کا نام ہے
ہیں امام الانبیاء بھی اور پھر خاتم وہی
جس سے لطف زندگی پیارے نبی کا نام ہے
دولتِ نادار ہے تو آسرا بیمار کا
دافع آزار بھی پیارے نبی کا نام ہے
کامیابی کی ضمانت ہے یہ اسم پاک ہی
روشنی ایمان کی پیارے نبی کا نام ہے
سعدیہ کو ہے بھروسہ رب کی رحمت پہ بڑا
آۓ گا جو کام بھی پیارے نبی کا نام ہے
***********
✍️۔۔۔🍁 سیدہ سعدیہ فتح 🍁
Gunjan Kamal
09-Oct-2022 03:05 PM
👏👌🙏🏻
Reply
Simran Bhagat
09-Oct-2022 01:30 PM
بہت عمده
Reply