12-Oct-2022 عکس
ازقلم مرحاشہباز
عنوان عکس
صنف سو لفظی کہانی
”تو بتاۓ گا بیوی سے کیسے پیش آتے ہیں؟“
درندہ صفت باپ نے طمانچے منہ پر رسید کرتے جارحانہ انداز میں پوچھا۔ ابھی ہلکی سی چیخ حلق سے باہر آٸی ہی تھی کہ وہ بچے کی چیخ کا راستہ سفاکی سے بند کرنے لگا۔ ”تُو مجھے بتاۓ گا کیسے بات کرنی ہے۔ کیا کیا پورا کرنا ہے۔ کیا فراٸض ہیں میرے۔“ باپ نے دھاڑتے ہوۓ کہا۔ بیٹے کی آنکھوں میں باپ کی سفاکی کا عکس ابھر رہا تھا۔ دکھ سے آنکھیں اشکوں سے بھر گٸیں اور بچے نے دعا کی ”مجھے میرے باپ کا عکس نہ بنانا اللہ۔۔۔ پلیز اللہ پلیز“
Reena yadav
12-Oct-2022 09:45 PM
بہت اچھے 👍
Reply
recluse_writes
13-Oct-2022 02:07 AM
شکریہ
Reply
Simran Bhagat
12-Oct-2022 09:39 PM
بہت عمده👌👌
Reply
recluse_writes
13-Oct-2022 02:07 AM
شکریہ
Reply