نظم
اے میرے دل میں اُترنے والے شخص!!
میرے دل سے کبھی تم اُتر مت جانا
میری محبت کا بھرم تم ہمیشہ رکھنا
مجھ کو کبھی تم نظرانداز مت کرنا
سسسک سسسک کر مر نہ جاؤں میں
کہ نظروں سے دور تم کبھی مت کرنا
سہہ لوں گی میں ہر دُکھ، غم خوشی سے
بس میرا تھاما ہاتھ تم کبھی مت چھوڑنا
روؤں گی تو تیرے سینے سے آ لگوں گی میں
بس مجھے کبھی تم دھتکار مت دینا
بِنا اُف کئیے کھالوں گی سُکھی روٹی بھی میں
بس محبت کی پلیٹ میں کبھی تم کمی مت کرنا
دل میں اپنے مجھے اس طرح بسا کر رکھنا
کہ کبھی مجھے خود سے تم دور مت کرنا
کسی بات پر روٹھ جاؤں اگر میں کبھی
منانے میں دیر تم کبھی مت کرنا
ہوجائے مجھ سے کوئی غلطی بھی اگر
سب کے سامنے کبھی تم غصہ مت کرنا
محبت نبھانا پر میری عزت کو بھی رکھنا قائم
کہ سب کے سامنے مجھے رسوا تم مت کرنا
قیمتی تحائف کی ضرورت نہیں ہے مجھ کو
مجھے دینے والے وقت میں تم بس کمی مت کرنا
نہ رکھنا بےشک مجھے ملکہ یا شہزادی بنا کر
پر ترجیح آخر بھی مجھے تم کبھی مت رکھنا
میری ان چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا خیال رکھنا
اپنے لفظوں سے بس مجھے کبھی تم گھائل مت کرنا
میری محبت کا ہمیشہ تم بھرم قائم رکھنا
کہ اعتبار میرا تم کبھی ٹوٹنے مت دی
میرے چہرے پر مُسکان کی وجہ بنے رہنا
میرے آنکھوں میں آنسو کی تم وجہ مت بننا
میری طاقت ہمیشہ تم ہی بنے رہنا
میری کمزوری کبھی بس تم مت بننا
ہو نہ جاؤں تم سے میں بدگمان کبھی
مجھ کو کبھی تم نظر انداز مت کرنا
اے میرے دل میں اُترنے والے شخص!!!!
میرے دل سے کبھی تم اُتر مت جانا
✍️مریم عباس 🔥🥀
Sona shayari
23-Oct-2022 09:07 PM
👌👌
Reply
Anuradha
22-Oct-2022 05:07 AM
👌👌👌👌❤️
Reply
Neha Manhas
22-Oct-2022 04:53 AM
👌👌🥰
Reply