Ahmed Alvi

Add To collaction

26-Oct-2022 غزل

غزل 

خیالوں کی خریداری کریں گے 
ادب کو ہم نہ بازاری کریں گے 

کبھی تو گرم ہوگا خون اپنا
کہاں تک نازبرداری کریں گے

قلم والے کریں گے نکتہ چینی
قدم بوسی تو درباری کریں گے

سلگتے ہیں الاؤ نفرتوں کے 
لہو کی ندّیا جاری کریں گے 

خبر کیا تھی محبت کرنے والے 
محبت میں ریاکاری کریں گے 

شرافت کی نہیں امید ان سے 
یہ ہیں فن کار فن کاری کریں گے 

چراغوں سے یہ تھی امید کس کو 
ہواؤں سے یہ ہوشیاری کریں گے 

اڑانوں پر لگاتے ہیں جو پہرے 
ٹکٹ کل کو وہی جاری کریں گے 








   12
2 Comments

Sona shayari

26-Oct-2022 06:30 PM

👌

Reply

Simran Bhagat

26-Oct-2022 01:45 PM

بہت خوب

Reply