Manzar Ansari

Add To collaction

احساس

چند دن پہلے اپنے دست کے ساتھ میکڈونلڈ گیا۔ وہاں جو لڑکی پیسے کا لین دین کر رھی تھی اس سے دو تین بار پیسے دینے میں غلطی ہوگئی۔

کسٹمرز کو کم پیسے واپس کئے، بعد میں دوبارہ بلا کے سوری کی لیکن ساتھ ہی میرے ساتھ بھی ایسا ہوگیا، میں وہاں کھڑا رہا سائیڈ پر۔
اس لڑکی کو احساس ہو گیا کہ پیسے واپس کرنے میں غلطی ہوگئی۔ اس نے فورا سے پہلے بل دیکھا اور معذرت کر کے بقایا دیا۔ اس کے سینیئر نے اسے خوب ڈانٹا اور مجھے کہا سر اس کا دماغ خراب ہے، یہ پاگل ہوگئی ہے۔
میں نے کہا کوئی بات نہیں غلطی انسانوں سے ہوتی ہے۔ اتنی بات کہی، لڑکی جو پریشان دکھائی دے رہی تھی ہشاش بشاش ہو گئی۔
سر آپ ادھر آ جائیں میں آپ کا آرڈر یہاں پر لے کے آتی ہوں۔ میں سوچ رہا تھا میرا ایک نرم لہجہ اس پر کتنا اثر کر گیا۔
کچھ دن پہلے میرا بازار کا چکر لگا۔ وہاں ایک ضیعف شخص دو چار تھوڑی تھوڑی سبزیاں لگائے بیٹھا تھا اور ایک عورت اس کے ساتھ بھی سودے بازی کر رھی تھی، جب عورت چلی گئی۔
میں بزرگ کے پاس گیا اور دو کلو شلجم تلوا لیے۔ میں نے اس کو بنا پوچھے دو سو روپے دے دیئے اور جانے لگا۔ ایک بار جھٹکے سے چہرہ اٹھا کے اس نے میری طرف دیکھا۔ اس نے میرا شاپر پکڑا اور اس میں کافی زیادہ دھنیا ڈال دیا اور ہری مرچیں بھی ڈالتا جائے اور خوشی سے کہتا جائے، پتر ایہہ وی لے، ایہہ وی لے۔ میری چھوٹی سی حرکت کسی کو کتنی خوشی دے گئی۔
ہمارے ہوسٹل والی سائیڈ ایک بابا جی آتے ہیں تیل بیچنے۔ ٹوٹا پھوٹا سائیکل، اور آواز لرزتی ہوئی۔ میں نے ان کو روکا اور سلام کیا اور ساتھ ہزار روپے دے دیئے۔ اس نے ایک دم میری طرف دیکھا اور ساتھ ہی رونا شروع کر دیا اور کہا پتر اس عمرے کسدا کم کرن نوں دل کردا اے۔ پوتریاں دا پیو مر گیا اے۔ ہن اُن بچیاں لئی پج نس کرنا واں۔ میں نے ان کی دل جوئی کی اور واپس آ گیا اور سارے راستے سوچتا رھا کتنا غیرت مند انسان ہے۔ اتنی تنگی ہونے کے باوجود بھی مانگنے والی سائیڈ پر نہیں آیا۔
اور پچھلے دنوں ایک عورت مانگنے آئی۔ غریب ہوں، فلاں ہوں۔ پیسے دے دیں۔ میں نے کہا کہ میری ایک جاننے والی فیملی کو کام کرنے والی چاہیئے۔ پندرہ ہزار تنخواہ دیں گے۔ کل صبح آنا چھوڑ آؤں گا۔ ایک دم غصے سے میری طرف دیکھا اور کہا: باؤ جی پنج ہزار دیہاڑی کمانی آں، پنج ہزار۔ اس دن سے مانگنے والوں سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کرتا ہوں اور جو یہ بزرگ اور چھوٹے چھوٹے دکاندار ہوتے ہیں، انہی کی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
کاپی شدہ...

   8
2 Comments

Gunjan Kamal

01-Nov-2022 02:55 PM

👏👌🙏🏻

Reply

Simran Bhagat

31-Oct-2022 08:50 PM

بہترين

Reply