Add To collaction

غزل

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے
گل و گلزار کی باتیں لب و رخسار کے قصے
یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہے
سبھی جھوٹے فسانے ہیں وصالِ یار کے قصے
بھلا عشق و محبت سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے
چلو تم کو سناتا ہوں میں کاروبار کے قصے
میرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے مجھ میں
میں سرِ دیوار لکھتا ہوں پسِ دیوار کے قصے
کہانی قیس و لیلٰی کی بہت ہی خوب ہے لیکن
میرے دل کو لبھاتے ہیں رسن و دار کے قصے
میں اکثر لوگوں سے اسی کارن نہیں ملتا
وہی بیکار کی باتیں وہی بیکار کے قصے

✍️از - سید مہمین اشرف

   13
4 Comments

Nagma khan

04-Nov-2022 12:44 PM

👌👌👌👌🥰

Reply

Mamta choudhary

03-Nov-2022 11:39 AM

بہت خوبصوت

Reply

Gunjan Kamal

02-Nov-2022 09:33 PM

👏👌

Reply