Tabassum

Add To collaction

نعمت

*ہماری ناشکری* 
〰️〰️🍀🔺🍀〰️〰️

🍂 ہم انسان کتنا عجلت پسند ہے جلدی بازی میں منہ سے کیسے کیسے الفاظ نکال لیتا ہے اور بعد میں پچھتاتا ہے کہ میں کیا کہہ بیٹھا‼️ 

اسی طرح ہم روز کچھ ایسے ناشکری والے الفاظ بولتے ہیں جس کا ہمیں انداز بھی نہیں ہوتا اور پھر ہمیں خود ہی ان کا خیمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

🌼میں خوبصورت نہیں ہوں لیکن الحمدللہ میں اپاہیج تو نہیں میں دیکھ سکتی ہوں میں سن سکتی ہوں لیکن میں نے ناشکری سے اپنی ان نعمتوں کو کبھی غور ہی نہیں کیا❗

♦️میرے پاس اولاد نہیں ہے میں باکل اکیلی ہوں میں بہت بد قسمت ہوں 
🪷جن کے پاس بچے ہیں وہ خوش نصیب ہیں میرے پاس دنیا کی ہر نعمت ہے پر اللّٰہ مجھے اولاد بھی دے دیتا تو ❗❗

🌺میرے بچوں نے میرا جینا دشوار کیا ہوا ہے اتنا تنگ کرتے ہیں پتہ نہیں لوگ بچے کیوں مانگتے ہیں ❓❓

🏡 گھر  میں اتنا کھانے کو نہیں ہوتا جتنا مانگتے ہیں۔ہر وقت کوئی نہ کوئی روتا رہتا ہے۔

🍃ہاے میری کمر ہاے میرا سر بہت دکھ رہا ہے میں تو گئی میں نے نہیں بچنا 

🍂میرے شوہر نے تو مجھے کبھی کوئی گفٹ نہیں دیا لوگوں کے شوہر اتنے مہنگے ترین گفٹ دتیے ہیں 


🔺میری بیوی کو تو بالکل اچھا کھانا پکانا نہیں آتا بہت بدمزہ پکاتی ہے ایسی بیوی جو شوہر کو اچھا کھانا نہ دے کس قابل ❓❓

🍂امی ابو بہت تنگ کرتے ہیں ہر وقت سوال اب بوڑھے ہوگئے ہیں تو آرام سے بیٹھ جائیں 

🪸کتنی گرمی ہے توبہ اللّٰہ تعالیٰ بارش ہوجاے بس تیز تیزسکون ہوجائے 

🌼اف اس گھر میں تو کچھ ڈھنگ کا کھانے کو نہیں ہوتا 

ایسی بہت سی باتیں ہم اپنی روزانہ کی روٹین میں کرتے ہیں 👆♦️اب آئیے ان کو شکر کے پہلو سے دیکھیں❗

☘️ *خوبصورتی ہونا ایک الگ بات اگر خوبصورتی ہواور آپ نہ چل سیکں نہ سن سکیں نہ ہی دیکھ سکیں تو آپ کی خوبصورتی کس کام کی*

🌹 *اولاد جس کے پاس ہے اس کی بھی آزمائش جس کے پاس نہیں اس کی بھی تو اللہ تعالیٰ کا شکر کریں اگر بچوں کی رونق ہے آپ کے گھر*۔


🍃 *بزرگ گھر کی برکت ہوتے ہیں ان کو برکت سمجھیے زحمت نہیں*

🔺 *اچھا رشتہ دولت پر مت ٹھکرائیں*

شکر کریں کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ نے آپ کو ایک نیک ساتھی عطا کیا گفٹ تو آنی جانی چیزیں ہیں۔

☀️ *گرمی کا موسم اتنے اچھے پھل ساتھ لاتا ہے گرمی کا موسم ہمیں جہنم کی آگ یاد دلاتا ہے اس لئے گرمی کو بھی خیر سمجھیے۔*

*کھانا جیسا بھی بھوک مٹاتا ہے اس لیے ہر طرح کے کھانے پر شکر کیجئے اور اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں پر اس کے احسان مند ہو جائیے* 

👈انسان جب بیمار ہوتا ہے کسی مشکل میں ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ کو یاد کرتا ہے تو اس بیماری میں بھی شکر کیجئے

✋ *مہنگائی کا دور دورا ہے اس میں بھی خیر لیجیے اپنے ضرورتوں کو محدود کیجے فضول خرچی سے بچیے اور تھوڑے پر شکر کیجئے*۔


🥪بیوی کھانا جیسا بھی بناتی ہو آپ کی خدمت تو کرتی ہے نہ اس پر بھی اللّٰہ تعالیٰ کا شکر کیجئے وہ آپ کا پردہ رکھتا ہے 

*شکر کرنا اتنا ہی آسان ہے جتنا ناشکری کرنا کر کے دیکھ لیجیے*

   14
6 Comments

Asha Manhas

04-Nov-2022 12:59 PM

Very interesting

Reply

Nagma khan

04-Nov-2022 12:41 PM

Wow

Reply

Teena yadav

03-Nov-2022 10:09 PM

👌👌👌

Reply