آج لکھنی کا ٹاپک ماشااللہ سے بھی خوبصورت ہے ، "رب کی رضا" بہت بڑا مطلب ہے اس ٹاپک کا ۔۔۔ خُدا کی رضا میں خوش رہنا اور جو وہ چاہتا ہے وہی کرنا اس کی عبادت کرنا۔۔ اس کے پسندیدہ بندوں میں شامل ہونا۔۔۔
پہلے تو اِس کا مطلب جان لیں ۔۔۔ رب کی رضا مطلب اللّٰہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا اور اپنی آخرت سوارنا ہے۔۔
پھر چاہے وہ کوئی بھی کام کیوں نہ ہو۔۔۔ کرنا۔۔۔
،1.جھوٹ نہیں بولنا
2.غیبت نہیں کرنا
3.تکبر نہیں کرنا
4.کسی کو خود سے حقیر نہ سمجھنا
5.عبادت کرنا
6.نماز پڑھنا
7.روزے رکھنا
8.پاک صاف رہنا
9.کسی کا دل نہ دکھانا
10.زنا نہیں کرنا
11.ماں باپ کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آنا
12.لوگوں کے ساتھ احسن سلوک قیام رکھنا
یہ بارہ پوائنٹ تو ہے ہے اس کے علاوہ اور بھی طریقے ہے خدا کو خوش کرنے اور اُس کے پسندیدہ بندوں میں شامل ہونے کے۔۔۔
اس میں عورتوں کے اور بھی پوائنٹ آتے ہیں
1۔ پردہ کرنا
2۔ اونچی آواز میں بات نہیں کرنا
3۔ بے وجہ گھر سے نہیں نکلنا
Great changes are never sudden.
اللہ کے راستے میں حجاب کو adopt کرنے میں اگر آپ ایک ایک قدم اٹھا
رہی ہیں تو آس پاس کی آوازوں سے demotivate مت ہوئیۓ گا۔
بس جو قدم اٹھا لیں اس پر رب کی رضا چاہنے کے لیۓ آخری سانس تک
قائم رہیۓ گا۔
اور aim اس کی رضا میں بہتر سے بہتر بننے کا جاری رکھیۓ گا۔
آپ کا رب آپ کی محنت جانتا بھی ہے اور وہ قدر دان بھی ہے۔
میری دعا آپ کے ساتھ ہے۔
لوگوں کے ڈر سے نہیں رب کی محبت میں اس قدم کو اٹھائیے
چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
ممکن ہے وہی اللہ کی رضا کا سبب ہو💞💞💞💞۔
ایسی ہی چھوٹی چھوٹی نیکی کرنا اور اپنی آخرت سوارنا۔۔۔
جانتے ہیں کہ محبت کی سب سے اعلی قسم کیا ہے ؟ ایک طرف آپ کی خواہش ہو / پسند ہو تو دوسری طرف اللہ تعالی کا حکم ۔ آپ حکم پر خواہش کو قربان کردیں کہ بولیں کہ یا اللہ آپ کے لیے صرف آپ کے لیے میں اس کو چھوڑتی ہوں ۔ میری خواہشات کا کیا ہے ، نہ بھی پوری کروں گی تو کوئی آفت نہیں آجائے گی ۔ بس آپکی رضا معنی رکھتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ راضی تو سب کچھ ہار کر بھی میں جیت گئی اور اگر اللّٰہ تعالیٰ ناراض تو سب کچھ جیت کر بھی میں ہار گئی۔۔۔
بنت آ دم🤲
shweta soni
28-Nov-2022 09:43 PM
👌👌👌
Reply
Khushbu
14-Nov-2022 05:23 PM
👌
Reply
Manzar Ansari
06-Nov-2022 06:31 PM
Good
Reply
Tabassum
07-Nov-2022 04:48 PM
Thank you 💖
Reply