Ahmed Alvi

Add To collaction

07-Nov-2022 بریانی نامہ

بریانی نامہ 

اربوں کما رہا ہے وہ بریانی بیچ کر 
بلڈر بنا ہوا ہے وہ بریانی بیچ کر 

استادِ علم و فن کو کوئی پوچھتا نہیں 
صدرِ مشاعرہ ہے وہ بریانی بیچ کر 

محتاجِ پینشن ہیں اب بقراطیے تمام 
شادی رچا رہا ہے وہ بریانی بیچ کر 

اس نے تو وائے وا میں بھی پیسہ کھلا دیا
کالج میں لگ گیا ہے وہ بریانی بیچ کر
 
بریانی کی پلیٹ میں نقاد بک گئے 
مشہور ہو گیا ہے وہ بریانی بیچ کر 

ان پڑھ رہے کھنگال کر اردو ادب کو ہم 
ڈی لٹ بنا ہوا ہے وہ بریانی بیچ کر 

   12
0 Comments