Tabassum

Add To collaction

سرخ گلاب

کوئی ہنستی کھلکھلاتی لڑکی اچانک کسی سہانے موسم میں صرف اس وجہ سے بے انتہا اداس ہو جاتی کیونکہ بہار کے موسم میں کسی نے اس سے کہا تھا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے ۔۔۔۔ 


*کوئی لڑکا کسی شہر کے خاص ریسٹورینٹ کی خاص میز پر گھنٹوں سگریٹ پیتے گزار دیتا ہے کیونکہ یہاں کسی نے اس سے آخری ملاقات کی تھی ۔۔۔۔۔ 

* کوئی نئی نویلی دلہن ایک انتہائی محبت کرنے والے شوہر کے سینے سے لگی کسی ایسے لڑکے کے لئے آنکھیں نم کئیے بیٹھی ہے جو اس سے کبھی محبت کرتا ہی نہیں تھا ۔۔۔۔۔ 

* کوئی باس انٹرویو لیتے ہوئے اس زہین و فطین لڑکی کو صرف اس وجہ سے ریجیکٹ کر دیتا ہے کہ وہ اسے اس لڑکی کی ہم شکل دکھائی دیتی تھی جس نے اس سے بے وفائی کی تھی ۔۔۔۔۔ 

* کوئی عورت اپنے بچے کو اسکول چھوڑنے جاتے وقت بچوں کی بھیڑ میں اس بچے کی ایک جھلک دیکھنے رک جاتی ہے جس کے باپ نے کبھی اس کا چہرہ ہتھیلیوں میں بھر کر کہا تھا ہمارے بچے کی ناک تمہاری طرح ہوگی اور آنکھیں میری طرح ۔۔۔۔۔ 

* کوئی انتہائی زہین مرد صرف اس وجہ سے بیرون ملک جا بستا ہے کہ اس کی وہ شوخ و چنچل کلاس فیلو اب اس کے شہر آبسی تھی جس سے شدید خواہش کے باوجود وہ کچھ کہہ نہیں پایا تھا ۔۔۔۔۔۔ 

* کوئی بڑھیا گھر والوں سے نظر بچا کر اپنے صندوق کی تہہ میں رکھے چند پیلے بوسیدہ خط نکال کر جلاتی ہے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رو دیتی ہے ۔۔۔۔۔ 

* کوئی بوڑھا صرف اس وجہ سے ایک پرانی گلابی رنگ لگی چادر کو برسوں سے سنبھالے ہوئے ہے کہ کسی نے اسے اپنے سرخ دوپٹے کے ساتھ دھو ڈالا تھا ۔۔۔۔۔ 

اوہ محبت ۔۔۔۔۔ تم سب کے لئے سرخ گلاب نہیں ہو...!!💔

   12
4 Comments

shweta soni

15-Dec-2022 07:18 PM

👌👌👌

Reply

Muskan Malik

08-Dec-2022 06:58 PM

Bahut khoob 💞💞

Reply

fiza Tanvi

07-Dec-2022 07:22 PM

سچ میں محبت ایسی ہی ہوتی ہے

Reply