محبت کا بوسا
مُجھے پسند ہے
️تُمھاری پِیشانی پر بوسہ دے کر
️اِقرارِ مُحبت کرنا.۔
️کِتنی خوبصورت بات ہے نا یہ !
️گویا میں کسی زَائر کی طرح ہوں
️اور تُمھاری پِیشانی
️کسی مُقدس مُقام پر کنندہ ..
آسمانی حروف..
*میاں_بیوی_کا_رشتہ_خوبصورت_ترین_رشتہ_ہے۔*
مگر کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کو اگر مستقل بنیادوں پر اپنایا جائے تو ازدواجی زندگی ہمیشہ سرسبز وشاداب رہتی ہے۔ جن میں سے ایک بوسہ دینا بھی ہے۔ بوسے میں قدرت نے محبت و اپنائیت کے وہ جذبات رکھے ہیں کہ ہزاروں باتیں ایک طرف اور محبت سے دیا گیا بوسہ ایک طرف رکھ دیا جائے تو بوسے کے سامنے ساری باتیں پھیکی نظر آئیں گی ۔
شادی کے بعد کی زندگی میں میاں بیوی کے درمیان ویسے تو قربت میں سب کچھ ہوتا ہے مگر بوسے کو اہم نہیں سمجھا جاتا۔ میاں جب دفتر جانے لگے تو بیوی اگر ایک بوسہ دے دے، چاہے ہاتھوں پر دے اور اگر شوہر بیوی کو دے تو سارا دن کتنا خوبصورت ہے۔
بوسے کو جادوئی تاثیر حاصل ہے ۔ ساری غلط فہمیاں ساری رنجشیں ایک بوسے سے یوں دور ہوجاتی ہیں جیسے خوشبو کی مہک ہر طرف ماحول کو خوشگوار کردے ۔ بوسہ میاں بیوی کے رشتے کو کبھی زنگ نہیں لگنے دیتا نہ ہی کبھی ہونٹوں کو زنگ لگنے دیتا ہے ۔ یہ بوسیدگی کے خاتمے کا باعث ہے ۔
میاں بیوی کا رشتہ ایک پاکیزہ رشتہ ہے ۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہیں اس لیے اس خوبصورت عادت کو اپنا کر اپنی ازدواجی نجی زندگی کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔۔
جانتے ہو دنیا کی سب سے خوبصورت فیلنگز کیا ہے؟
ماتھے پہ بوسہ دینا کیونکہ اس میں کسی قسم کا گھٹیا پن نہیں ہوتا ، اسے محبت نہیں عشق کہتے ہیں جس میں عزت سب سے پہلے ہوتی ہے ، ایسا عشق نہ صرف مخلص کرسکتے ہیں جو بنا کسی مفاد ، بنا کسی لالچ ، بنا کسی مقصد کے ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں اور یہ مخلصی ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی یہ عشق بڑے ظرف والے ہی کرتے ہیں۔🙂👌
اور پھر تُمہیں کیا پتہ کہ
محبوب کا ایک بوسہ تین گلاس ملک شیک سے بھی زیادہ طاقت دیتا ہے..😘🥀
Yusuf
25-May-2023 05:52 PM
Wah wah good
Reply
Muskan Malik
20-Dec-2022 07:20 AM
Bahut khoob ❤️❤️
Reply
Sona shayari
19-Dec-2022 03:37 PM
Bahut khoob 😘😇
Reply