Add To collaction

27-Dec-2022 غیر عنوان -

خراجِ عقیدت در بارگاہِ فقیهِ ملت مفتی جلال الدین احمد حنفی رحمته اللّٰه تعالیٰ علیہ
♥❤🌹❤♥

•°•°•°•°•°•°•°•°•°•°•°•°•

بڑی نرالی تِری ادائیں ، ہے سب کے ہونٹوں پہ نام تیرا
زمانہ بس نام جانتا ہے کِسے پتہ ہے مقام تیرا

جدھر بھی دیکھیں تِرے ہی جلوے جہاں بھی جائیں تِرے ہی چرچے
ہے ذکر کَرتا بڑے ادب سے ہر ایک خاص اور عام تیرا

گنوار ایسا ہوں میں کہ جس کو نہ آتا ہے بھیک مانگنا بھی
بنانا لائق مجھے مگر ہے او میرے سرکار کام تیرا

ہے تجھ پہ فیضانِ بو حنیفہ مِلا رئیس القلم کا سایہ
قبول ہے شاہِ انبیا کو ہر اِک درود و سلام تیرا

"فتاویٰ فیض الرسول" بیشک رسولِ اکرم کا فیض ہی ہے
دِلوں میں کر جائے گھر جو سب کے ہے سچ میں ایسا کلام تیرا

نہ کیوں مِری بات میں اثر ہو نہ کیسے لفظوں سے آئے خوشبو
دھڑکتا ہے قلب بَن کے سینے میں پیار ہر صبح وشام تیرا

نہ کیوں زمانے میں ہوگی عزت نہ لوگ دیکھیں گے کیوں ادب سے
ہے خوش نصیبی میں مقتدی ہوں او میرے پیارے امام تیرا

کرم کا سایہ ہو اس کے سر پر جہاں میں کوئی نہیں ہے اس کا
جِسے ہے توصیفؔ کہتی دنیا ہے بس یہ ادنیٰ غلام تیرا

•°•°•°•°•°•°•°•

✍️از۔ توصیف رضا رضوی
+91 9594346926

   17
5 Comments

Gunjan Kamal

28-Dec-2022 11:55 PM

👌👌

Reply

Renu

27-Dec-2022 09:59 PM

👍👍🌺

Reply

Muskan khan

27-Dec-2022 09:50 PM

👌👌

Reply