28-Jan-2023 لیکھنی کی نظم
ہے رخ زیبا کی طلعت منفرد
رحمت عالم کی رحمت منفرد
کون سی نعمت کو تم جھٹلاؤگے
ہے تمہارے رب کی نعمت منفرد
جن کے منگتے ہیں سبھی شاہو گدا
ایسے حاتم کی بھی غربت منفرد
پار کی ہے آن میں ساتوں فلک
ہے شب معراج سرعت منفرد
بے حجابی کا سماں محبوب سے
ہمکلامی کی وہ ندرت منفرد
صدقئے حسان مولیٰ کر عطاء
میں کروں آقا کی مدحت منفرد
ہر ثناخوان نبی کی حشر میں
دیکھ لینا ہوگی عزت منفرد
گلشن طیبہ کا ثروت ذکر کیا
نخل طیبہ کی ہے نکہت منفرد
ثروت حسین ثروت دولتپوری کٹیہار بہار