Fiza Tanvi

Add To collaction

دعا

دعا۔ ۔۔۔۔
دعا اللہ کے حضور مانگنے کاایک ذریعہ اور ہم سب کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے ۔۔دعا صرف ہمارے آج کو ہی بہتر نہیں بناتی بلکہ ہماری انے والی زندگی اور گزری ہوئی زندگی کو بھی سنوار دیتی ہے ۔۔۔۔۔
دعا ایک ایسا عمل ہے جو دلوں کو سکون بخشتی ہے اور کردار کو پاکیزہ بناتی ہے ۔۔۔۔
دعا ہماری زِندگی کی تکالیف اور پریشانیوں کو ختم کر دیتی ہے ۔۔۔اللہ سے دعا کرکے ہمراہ دل ہلکا ہو جاتا ہے ۔۔۔دلوں کی بےچینی مشکلاتیں دور کی پریشانی صرف ایک دعا کی محتاج ہوتی ہے ۔۔۔
کبھی کبھی بنا زبان سے کچھ کہے بھی ہم لوگوں کو دعا دے دیتے ہے ۔۔۔۔اور ہماری دعا اس کی زندگی کو آسان بنا دیتی ہے ۔۔۔۔
ماں کی دعا ۔۔۔ اپنے بچوں کی سلامتی کے لیے جو وہ دعاکیا کرتی ہے ۔۔۔۔

وو رب کی بارگاہ ہی میں جلدی قبول ہو جاتی ہے ۔۔
پردیس میں رہنے والے بچّے اپنی ماں۔ کی دعاؤں کی وّجہ سے ہی خیریت و عافیت سے زندگی گزارتے ہیں ۔۔اُنکی پریشانیاں اُنکی ماں کی دعاؤں کی وجہ سے ختم ہو جاتی ہے ۔۔۔غیر وطن سے صحیح سلامت اپنی ملک واپس لوٹ کرآنے کی دعا ہر ماں اپنی اولاد کے لیے کرتی ہے ۔۔۔۔

دعا ہمارے لیے بہت بہترین پل ہے جس سے گذرنے کے بعد بہت سکون ملتا ہے ۔۔دعا نصیب کو بدل دیتی ہے ۔۔۔مشکل کو آسانی میں تبدیل کر دیتی ہے ۔۔۔تنہائی میں کیسی غیر کےلیے کی گئی دعا پہلے آپ کے حق میں قبول ہوتی ہے پھر دوسرے حق میں قبول ہوتی ہے۔جب بھی کسی کے لیے دعا کی جائے تو ۔۔۔
تو اچھی دعائیں کیا کریں تاکہ اس سے پہلے وہ آپکی حق می قبل ہوکر آپکی لیے بہترین دعا ثابت ہو۔
 
سوچو اگر دعا نا ہوتی تو ہماری مشكلاتیں کیسے آسان ہوتیں دعا اللہ کا دیا ہوا ہم انسانوں کے لیے بہترین تحفہ ہے۔
جب سچے دل سے دعاکی جائے تو آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔آنکھوں کا بھیگنا دعا کی قبولیت کی بہت بڑی دلیل ہے ۔۔۔۔۔
اللہ نے فرمایا ہے ۔۔اپنے سے پہلے دوسری کے لیے دعا کریں تاکہ پریشان حال انسانوں کی پریشانی دور ہو سکے اور مشکل حالات سے نکل کر سکوں بھری زندگی گذار سکے۔

کبھی کبھی کسی انسان کے لیے ہمارے دل سے اچانک سے دعا نکل جاتی ہے جو دعا دل سے دی جائے وہ رب کی بارگاہ ہی میں اعلی مقام رکھتی ہے۔
دعا کو اللہ نے اعلٰی درجہ عطا کیا ہے۔
تبھی تو دوسرے کے حق میں قبول ہونے سے پہلے وہ ہمارے حق میں قبول ہوجایا کرتی ہے۔۔۔۔۔۔

   11
7 Comments

Ramsha Yusuf

04-Dec-2021 07:34 AM

Nice

Reply

Maria Malik

02-Dec-2021 08:38 PM

Good

Reply

Angela

14-Oct-2021 09:23 PM

Good👍👍

Reply