منت
منت
نور اللہ نور
مت کرو منتیں اس کی اسے جانے دو!
گر وہ روٹھا ہے خود سے تو روٹھ جانے دو!
بہت غرور ہے اسے اپنے حسن کا
مت مناؤ اسے! غرور اس کا ٹوٹ جانے دو
ایفائے عہد صرف تمہاری ہی زمہ ہے کیا ؟
چھوٹ رہا ہے ساتھ تو چھوٹ جانے دو!
یہ کیا ضروری ہے کہ جام بھی تم ہی بھرو
خالی رہنے دو صراحی اور ٹوٹ جانے دو
عشق یک طرفہ ہوتا ہی نہیں کبھی
گر تم بڑھ رہے ہو تو اسے بھی آنے دو
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
18-Oct-2021 11:15 AM
Nice
Reply
آسی عباد الرحمٰن وانی
17-Oct-2021 06:37 AM
Nice 🙂🙂🙂
Reply
Fiza Tanvi
17-Oct-2021 12:45 AM
Good
Reply