Zafar Siddiqui

Add To collaction

بولتا ہمکو ہمدم ہے

پوچھ رہی ہو کیا غم ہے 
اتنے دیے ہیں کیا کم ہے 

زخم دیے ہیں بس تم نے
ہم نے لگایا مرہم ہے 

راز چھپا کر رکھتا ہے 
بولتا ہمکو ہمدم ہے 

بھول گئے تھے جو وعدہ
آج وہی پھر برہم ہے

ہونٹ ظفر انکے چھو لوں
ہونٹ میں جنکے شبنم ہے

(ظفر صدیقی)

   6
1 Comments

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

19-Oct-2021 10:25 PM

Wah

Reply