رات میں اپنی ہی پرچھائیں سے ڈر جاتا ہوں
ہمسفر پرچھائیں
میری پرچھائیں ، میری ہمسفر، میرے ہر دکھ درد کی ساتھی ، مجھے سب سے زیادہ سمجھنے والی ، میری باتوں سے کبھی نا اکتانے والی، مجھے ہمیشہ احساس دلانے والی کہ میں ہیمشہ تمہارے ساتھ ہوں،
ایک وقت تھا میں کتنا اداس رہتا تھا، کسی کی یاد میں کھویا رہتا تھا، ون سائیڈ لو کا مریض تھا، کسی کی یاد میں صبح ہوتی تھی، کسی کی یاد میں شام ہوتی تھی ، عجیب غم میں مبتلا تھا، کسی کے لئے سسکتا تھا، روتا تھا، بلکتا تھا، اس کو اک نظر دیکھنے کے لئے رات بھر صبح ہونے کا انتظار کرتا تھا ، صبح ہو اس کا دیدار ہو، اسے دیکھ لوں، بنا مطلب کے اس کی گلی میں ہزاروں بار جاتا تھا، بس یہ سوچ کر شاید وہ دکھ جائے،
پرواز بھائی کا یہ شعر اور میری زندگی
بس ایک بار تجھے دیکھنے کی خواہش میں
ہزار بار تمہاری______ گلی سے گزرے ہیں
عجیب کیفیت تھی میری، میری یہ حالت کیوں تھی ؟ میرا گناہ کیا تھا؟
صرف یہی نا کہ میں نے کسی کو بے انتہا چاہا تھا، میری پرچھائیں نے بہت منع کیا مجھ سے یہ غلط ہے تم مارے جاؤ گے لیکن میں کب سنتا، آخر اس بے انتہا محبت کی سزا ہمیں درد کی شکل میں دی گئی، تڑپایا گیا، رلایا گیا، بے انتہا درد ملے،
پھر اک دن میں نے بہت سوچا دل کو سمجھایا اور اپنی دنیا الگ ببانے کی ٹھان لی ، میری پرچھائیں مجھے بہت بلاتی تھی لیکن میں پرچھائیں سے ڈرتا تھا کہیں یہ بھوت تو نہیں
میں اپنے دوستوں سے کہتا تھا
شام ہونے کو ہے اب یار میں گھر جاتا ہوں
رات میں اپنی ہی پرچھائیں سے ڈر جاتا ہوں
✍️ راشد
لیکن اس درد عشق کے بعد یوں ہوا کہ مجھے پرچھائیں سے دوستی ہوگئی، میری غمخوار بن گئی، میرے درد کو سنتی ہے ، مجھے حوصلہ دیتی ہے، چلنا سکھاتی ہے , ہر موڑ پر مجھے سھارا دیتی ہے
میں بھی اب اپنی پرچھائیں کا بہت بڑا دوست بن گیا ہوں 😍
اور پھر میں lekhny سے جڑ کر بہت خوش رہنےلگا😂 ختم کہانی
✍️ راشد مرتضیٰ
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
28-Dec-2021 08:12 AM
Nice
Reply
Shaqeel
28-Dec-2021 07:36 AM
Good
Reply