میر و غالب کی پیروی کیا ہے
میر و غالب کی پیروی کیا ہے
ذکرِ جاناں ہے ، شاعری کیا ہے
رفت و آمد سے آپ کی سمجھے
موت کیا شے ہے زندگی کیا ہے
مسکراہٹ ہے ایک بچے کی
اور بتلائیے خوشی کیا ہے
آنکھ کے سامنے چراغ فضول
ہونٹ کے سامنے کلی کیا ہے
دیکھتا ہوں میں اس کے دیکھے کو
سوچتا ہوں وہ سوچتی کیا ہے
ایک تصویر بھیج دیتا ہوں
جب کوئی پوچھے دلکشی کیا ہے
تیری خواہش تو ہو نہیں سکتی
پھر یہ سینے میں آگ سی کیا ہے
جانتا ہوں نہ دیں گے بوسہِ لب
مانگ لینے میں حرج بھی کیا ہے
گر قمر ٹھیک ہے تو ٹھیک ہے سب
گر غلط ہے تو ٹھیک ہی کیا ہے
قمر آسی
Manzar Ansari
03-Feb-2022 05:32 PM
Good
Reply
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
04-Jan-2022 10:30 AM
Super
Reply
Qamar Aasi
04-Jan-2022 01:10 PM
بہت شکریہ
Reply
Zeba Islam
04-Jan-2022 07:14 AM
Nice
Reply
Qamar Aasi
04-Jan-2022 01:10 PM
شکریہ
Reply