noor tnha

Add To collaction

04-Jan-2022 زمانہ دیکھ رہا ہے میری قضا کے ہاتھ

زمانہ دیکھ رہا ہے مری قضا کے ہاتھ
ہے میرا چاک گریبان اک بلا کے ہاتھ

کسی کے پاس نہیں ہے اداسی کا مرہم 
کسی کے پاس نہیں باخدا خدا کے ہاتھ

ہمارے ساتھ تعلق نبھانے والوں نے
ہمارے جسم کو نوچا بڑھا بڑھا کے ہاتھ

تمہارا عکس ہمیشہ اداس کرتا ہے
میں آج رو پڑا قرطاس پر بنا کے ہاتھ

ہوا کی سمت جگر تان کر کھڑے تھے ہم
چراغ ہم نے بچائے مگر جلا کے ہاتھ

حیات ان کے لیے سیج ہے گلابوں کی
کہ جن کی پشت پہ ہوتی ہے ماں اٹھا کے ہاتھ

ہمارا ہجر کوئ حادثہ نہیں تھا نور
ہمارے بیچ میں حائل ہوئے انا کے ہاتھ

نور تنہا

   8
2 Comments

Nishat Gauhar

04-Jan-2022 08:33 PM

👏

Reply

Amir

04-Jan-2022 04:51 PM

nice

Reply