محبت
بتاؤ کون کہتا ہے محبت بس کہانی ہے۔۔؟
محبت تو صحیفہ ہے، محبت آسمانی ہے۔۔
محبت کو خدارا تم کبھی بھی جھوٹ نہ سمجھو،
محبت معجزہ ہے، معجزوں کی ترجمانی ہے۔۔
محبت پھول کی خوشبو، محبت تتلیوں کا رنگ،
محبت پربتوں کی جھیل کا شفاف پانی ہے۔۔
محبت اک ستارہ ہے، وفا کا استعارہ ہے،
محبت سیپ کا موتی، بحر کی بیکرانی ہے۔۔
زمیں والے بتاؤ کس طرح سمجھیں محبت کو؟
محبت تو زمیں پر آسمانوں کی نشانی ہے۔۔
محبت روشنی ہے،رنگ ہے،خوشبو ہے،نغمہ ہے،
محبت اڑتا پنچھی ہے، محبت بہتا پانی ہے۔۔
محبت ماؤں کا آنچل ، محبت باپ کی شفقت،
محبت ہر جگہ، ہر پل، خدا کا نقشِ ثانی ہے۔۔
محبت بہن کی الفت، محبت بھائی کی چاہت،
محبت کھیلتا بچہ ہے اور بڑھتی جوانی ہے۔۔
محبت حق کا کلمہ ہے، محبت چاشنی من کی،
محبت روح کا مرہم، دلوں کی حکمرانی ہے۔۔
محبت تو ازل سے ہے، محبت ابد تک ہوگی،
محبت تو آفاقی ہے، زمانی نہ مکانی ہے۔۔
فنا ہو جائے گی دنیا، فنا ہوجائیں گے ہم تم،
فقط باقی محبت ہے، محبت جاودانی ہے۔۔
۔۔۔
Anjana
14-Feb-2022 07:42 PM
Good
Reply
Zainab Irfan
08-Feb-2022 03:42 PM
Good
Reply
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
07-Feb-2022 08:19 PM
Bahut khubsurat likha hai aapne... mashallah
Reply