Tahzeeb Abid

Add To collaction

غزل

گر ہم نہ کرینگے تو بھلا کون کریگا ؛
جب  عشق ہے خطا توخطا کون کریگا .  
میں قیس تو بن جاؤں مگر مجھکو بتاؤ 
اس دور میں لیلےٰ سی وفا کون کریگا 
دونوں نے کیا عشق مگر دیکھنا یہ ہے
جو  عشق کا حق ہے وہ  ادا کون کریگا 
جب زخم مسیحا ہی عطا کرنے لگے تو 
مجھکو یہ بتاؤ کہ دوا کون کریگا
غیروں میں یہاں اپنے بھی شامل ہوئے عابد
اب دیکھنا ہے زخم عطا کون کریگا

سید تہزیب عابد


   8
4 Comments

fiza Tanvi

18-Mar-2022 11:23 PM

Good

Reply

Anjana

18-Mar-2022 10:48 PM

Good

Reply

Zainab Irfan

18-Mar-2022 10:28 PM

Good

Reply