غزل
ہمیں خود سےتم کیوں جدا کر رہے ہو؟
یہ کہتے ہو پھر تم، وفا کر رہے ہو
یہ کس طرح کی ہیں وفائیں تمہاری
نگاہیں ملا کے دغا کر رہے ہو
نہیں کرتے یاں شان سے اب، وفا لوگ
کہ جس شان سے تم جفا کر رہے ہو
یہ ملنا ملانا ہے قسمت کی ہی بات
یہ اپنے کو تم کیوں خدا کر رہے ہو
شفق سے تمہیں چاہیے گر جدائی
تو کہنے میں پھر کیوں حیا کر رہے ہو
✍️۔از۔شفق شمیم شفق
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
28-May-2022 10:00 PM
Wah
Reply
Gunjan Kamal
28-May-2022 08:28 PM
👏👌🙏🏻
Reply
Fareha Sameen
28-May-2022 07:39 PM
Very nice
Reply