Naushad Jafri

Add To collaction

05-Jun-2022 لیکھنی کی کہانی -غزل

پھیلی ہوئی نفرت ہے  جدھر دیکھ رہے ہیں 
رشتوں میں سیاست کا اثر دیکھ رہے ہیں 

ممکن نہیں اس خواب کی تعبیر کا ملنا 
وہ خواب جو اب اہل  نظر دیکھ رہے ہیں 

ایمان کی دولت کو سیاست سے بدلتے 
دیکھا نہیں جاتا ہے مگر دیکھ رہے ہیں 

آتے ہی خزا  اڑ گئے سب شاخوں سے پنچھی  
حسرت سے انہیں سوکھے شجر دیکھ رہے ہیں 

جس راہ سے گزرے تھے وہ آنکھوں کو چھپائے 
نوشاد وہی رہ گزر دیکھ رہے ہیں

نوشاد مصباحی ✍️

   3
3 Comments

Arshi khan

06-Jun-2022 09:23 AM

Good

Reply

Farhad ansari

06-Jun-2022 09:00 AM

Good

Reply

Raziya bano

05-Jun-2022 04:49 PM

Bahut sundar rachna

Reply