Ahmed Alvi

Add To collaction

21-Jun-2022 چار پائی مزاحیہ

چار پائی 

یہ کہا میں نے پڑوسی سے مدد کر دیجئے
چار مہماں آگئے ہیں چار پائی چاہئے

چار پائی کے لئے قبلہ نے کرلی معذرت
اپنے گھر کی محترم نے یوں بیاں کی کیفیت

صرف دو ہی چارپائی ہیں مرے گھر میں جناب
رات بھر جن پر رہا کرتے ہیں چاروں محوِ خواب

ایک پر سوتا ہوں میں اور میرے ابا محترم
دوسری پر میری بیوی اور مری امی بہم

سن کے اس کی بات کو میں رہ گیا حیرت زدہ
بیش قیمت زندگی کیوں کر رہے ہو بے مزا

اس طرح ضائع جوانی کا نہ تم حصہ کرو
چارپائی دو نہ دو پر ڈھنگ سے سویا کرو 

   13
9 Comments

Gunjan Kamal

05-Jul-2022 09:06 PM

👌👏🙏🏻

Reply

Alfia alima

05-Jul-2022 02:20 PM

Nice

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

23-Jun-2022 10:24 PM

Wah wah

Reply