انعام
🌹🌹🌹🌹 نغمہ 🌹🌹🌹🌹
تیری قربت کے کیا خوب لمحات ہیں۔
بہکے ۔ بہکے ہوۓ دل کے جزبات ہیں۔
کھلتے پھولوں کا دلبر یہ پیغام ہے۔
رُت محبّت کی قدرت کا انعام ہے۔
دیکھ نظریں اٹھا کر ذرا جانِ جاں۔
بدلے ۔ بدلے ہوۓ سب کے حالات ہیں۔
تیری قربت کے کیا خوب لمحاتت ہیں۔
مست کالی گھٹاؤں نے پاگل کیا۔
اس پہ تیری اداؤں نے گھائل کیا۔
بھیگ لیں آؤ پانی میں دونوں چلیں۔
ہر سو بکھرے ہوۓ رنگِ برسات ہیں۔
تیری قربت کے کیا خوب لمحات ہیں۔
بن ترے کچھ نہیں تھا یہاں گُلبدن۔
تیرے آتے ہی مہکا یہ دل کا چمن۔
کوئی گُل ہو کہ گُلشن یا گُلدم یہاں۔
سب کے ہنٹوں پہ الفت کے نغمات ہیں۔
تیری قربت کے کیا خوب لمحات ہیں۔
سرفراز حسین فراز ییپل سانہ مرادآباد۔
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
Gunjan Kamal
05-Jul-2022 09:40 PM
👌👏🙏🏻
Reply
Faraz Faizi
05-Jul-2022 10:12 AM
بہت عمدہ
Reply
Saba Rahman
05-Jul-2022 09:48 AM
Nice
Reply