غزل
اِن وبا کے دنوں میں ہم مل بھی تو نہیں سکتے
اس سے پہلے بھی تیرا ملنا محال تھا
اب جی کے دکھانا خود میں اک کمال ہے
اس سے پہلے جینا بھی کوئی کمال تھا
اب آیا ہے جواب اسکا فون پہ
خط میں میں نے پوچھا جو سوال تھا
تمہیں تو قدر آئی ہے میرے تحفے کی
کل تیرے منہ پہ سجا جو میرا رومال تھا
فاصلہ بڑھانے سے میرا شہر قریب پاؤ گے
اب بھی یہی سوچ رہا ہوں کل بھی میرا یہی خیال تھا
سنا ہے تیرے شہر میں آکسیجن کی کمی ہے
اب کے آ بھی جاتے یہاں تو ویسا نہ حال تھا
- م ز م ل
Angela
09-Oct-2021 10:06 AM
👏
Reply
prashant pandey
12-Sep-2021 01:32 AM
👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻
Reply
Rakhi mishra
08-Sep-2021 03:47 PM
💜💜💜
Reply