Faraz Faizi

Add To collaction

نسبت

قسم اٹھاکے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو

نظر ملا کے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو


تمہیں بتایا تو تھاناں! میں اونچا سنتا ہوں

قریب آکے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو


ہمیں تو جانتے ہیں سب تمہاری نسبت سے

تو مسکرا کے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو


ہمیں پتہ ہے،ٹھیک ہے، جان من پھر بھی

ذرا لجا کے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو


تمہارے ہاتھوں کی مہندی تو جچ رہی ہے بہت

ہمیں دکھا کے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو


تمہاری چوڑیاں بھی کتنی خوب صورت ہیں

ذرا بجا کے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو


تمہارے سامنے کیا کام جلنے والوں کا

دیا بجھا کے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو


ملن کی رات ہے فیضی وہ رُو برو بھی ہیں

غزل سنا کے کہو ناں کہ تم ہمارے ہو


آپ کا: فراز فیضی...Mob:. 9326187516

   12
8 Comments

Allah Bakhsh Nadeem

14-Mar-2022 05:28 PM

👍💖💗

Reply

Angela

09-Oct-2021 09:54 AM

👌

Reply

prashant pandey

12-Sep-2021 01:49 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

Reply