ڈپریشن
*ڈپریشن کا شکار معاشره 👇👇👇👇
ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا، اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپریشن میں ہے, براہ کرم مدد کریں.
ڈاکٹر نے اپنی مشاورت شروع کی، اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھیں اور اُس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا۔۔۔۔
صاحب بولے❗ میں بہت پریشان ہوں، دراصل میں پریشانیوں سے مغلُوب ہوں، ملازمت کا دباؤ، بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ، ہوم لون، کار لون، مجھے کچھ پسند نہیں دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے لیکن میرے پاس اتنا سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں گولِیاں، میں بہت اُداس اور پریشان ہوں.
یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی۔
پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا کہ آپ نے دسویں جماعت کس اِسکول میں پڑھی ❓.
اُس شخص نے اسے اِسکول کا نام بتایا، ڈاکٹر نے کہا آپ کو اس اِسکول میں جانا ہے پھر اپنے اسکول سے آپ کو اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے ساتھیوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت/حالات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ھے.
پھر ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں اور ایک مہینے کے بعد مجھ سے ملیں.
وہ شخص اپنے اسکول گیا، رجسٹر ڈھونڈنے میں کامیاب رہا، اور اسے کاپی کروایا،اس میں 120 نام درج تھے،اس نے ایک مہینے میں دن رات کوشش کی لیکن وہ بمشکل 75 ہم جماعتوں کے بارے میں ہی معلومات جمع کرنے میں کامیاب رہا.
🥴حیرت:
ان میں سے 20 مر چُکے تھے, 7 رنڈوے اور 13 طلاق یافتہ تھے, 10 ایسے نکلے جو کہ بات کرنے کے قابل بھی نہیں تھے, 5 اتنے غریب نکلے کہ کوئی ان کا جواب نہ دے سکا, 6 اتنے امیر نکلے کہ اُسے یقین ہی نہیں آیا, کچھ کینسر میں مُبتلا تھے، کچھ فالِج, ذِیابیطس، دمہ یا دل کے مریض تھے، کچھ لوگ بستر پر تھے جن کے ہاتھوں/ٹانگوں یا ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی تھیں, کچھ کے بچے پاگل، آوارہ یا بیکار نکلے, ایک جیل میں تھا۔ ایک شخص دو طلاق کے بعد تیسری شادی کی تلاش میں تھا.
ایک ماہ کے اندر دسویں جماعت کا رجسٹر اذِیّت بیان کر رہا تھا.
ڈاکٹر نے پوچھا "اب بتاؤ تمہارا ڈِپریشن کیسا ہے"❓.
وہ شخص سمجھ گیا کہ اسے کوئی مُوزِی بیماری نہیں،
وہ بھوکا نہیں،
اس کا دماغ دُرُست ھے،
اسے عدالت، پولیس، وکلاء کا کوئی مسئلہ نہیں،اسے کم سے کم عدالتوں کے چکر نہیں لگانے پڑ رہے ۔۔۔۔
اس کی بیوی اور بچّے بہت اچھے اور صحت مند ھیں، وہ خود بھی صحت مند ھے.
اس شخص کو احساس ہوا کہ واقعی دنیا میں بہت زیادہ دُکھ ہیں، اور وہ بہت سے اذِیّت ناک دُکھوں سے محفُوظ ھے.
غور طلب بات 🌚
🌸 *اپنی سوچ کو وسعت دیں جو نعمتیں آپ کے پاس ہیں بہترین ہیں....... صرف اپنی ہی ذات* کے بارے میں مت سوچتے رہیں اپنے
🔅 *ارد گرد بھی نظر دوڑائیں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے*
* اصل میں آپ کی خواہشات ہی آپکی پریشانیاں ہیں*
*✍🏻آپ خواہشات پوری نہ ہونے پر پریشان ہیں لوگ ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں*
*آپ کو شکوہ ہے* کہ مجھے ویک اینڈ پر آؤٹنگ نہیں کروائی گئی اور بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ تین دن سے ان کے گھر چولھا نہیں جلا.
🪴 *آپ کو شکایت ہے* کہ مجھے برینڈڈ سوٹ نہیں لے کر دیا لیکن بہت سی خواتین ایسی ہیں جنہیں سال بعد عید پر بھی نیا جوڑا نہیں ملتا.
🪴 *آپ پریشان ہیں کہ بچے کی پہلی پوزیشن نہیں آئی* بہت سے خواتین کے بچے غربت کے باعث اسکول ہی نہیں جا سکتے.
🪴 *آپ کو فکر لاحق ہے کہ میاں کم کماتے ہیں* مگر کچھ خواتین کے شوہر اللّٰہ عزوجل کو پیارے ہو چکے ہیں اور وہ اکیلی ہی اللّٰہ عزوجل کے سہارے مشکلات سے زندگی گزار رہی ہیں.
🪴 *آپ کو ٹینشن ہے کہ میرا گھر بڑا نہیں ہے لیکن بہت سے لوگ کراۓ کے مکان میں رہتے ہیں*.
🪴 *آپ کو فکر ہے* کہ میرے پاس جمع پونجی کچھ نہیں بینک بیلنس نہیں بہت سے لوگ ہیں جن کے پاس اگلے وقت کا کھانا نہیں
🍃 *آپ پریشان ہیں* کہ کام ختم ہی
نہیں ہوتے بہت سی ایسی خواتین ہیں جو بیمار ہیں
🌻 *دوسروں کی محتاج ہیں اللہ عزوجل نے آپ کو صحت اور ہمت دی ہے کسی کا محتاج نہیں بنایا*
صرف دنیا ہی کو مدنظر نہ رکھیں
اپنی آ خرت کی بھی فکر کریں
🔺 *اپنی آخرت کا بھی سوچیں*
🔺🍃 *شکر کریں صبر سے کام لیں جو اس دنیا میں نہیں ملا وہ آخرت میں ضرور بالضرور مل جائے گا۔۔۔۔
ان شاء اللہ عزوجل*
_✍🏻اگر یہ شکر اور صبر زندگی میں نہیں آیا تو..... یقین کیجئے زندگی سے خوشی اور سکون بھی ختم ہو جائے گا.۔
*فیصلہ اپکا اپنا
دوسروں کی پلیٹوں میں جھانکنے کی عادت چھوڑیں، اپنی پلیٹ کا کھانا پیار سے لیں۔ دوسروں کے ساتھ اپنا مُوازنہ نہ کریں.
اور ہر حال میں اللّٰہ عزوجل کا شکر ادا کرتے رہیں ۔۔۔۔
Yusuf
20-May-2023 12:25 PM
✌️😑
Reply
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
18-Jan-2023 07:53 PM
Nice
Reply
Arshik
13-Jan-2023 07:55 AM
ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھا لکھا ہے 👍🏻
Reply